لاٹیک (انگریزی: LaTeX) دستاویزات تیار کرنے کا ایک نظام ہے جو ایک بہت ہی سادہ سی زبان تدوین (markup language) استعمال کرتے ہوئے متن کو بہت عمدہ اور اعلی ماہیت (کوالیٹی) (عموما) پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ نظام 1985 سے بہت کامیابی کے ساتھ مختلف قسم کی اعلی معیار کی دستاویزات تیار کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ خاص طور پر تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں یہ بہت ہی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

لاٹیک
LaTeX
The LaTeX logo, typeset with LaTeX
حقیقی مصنفLeslie Lamport
پلیٹ فارممتعدد المنابر
صنفطبعہ نگاری
اجازت نامہLaTeX Project Public License (LPPL)
ویب سائٹwww.latex-project.org

لاٹیک کے فوائد

ترمیم

لاٹیک کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی دستاویز تیار کرتے ہوئے اس کی تدوین (ابواب، فہرست مضامین، حوالہ جات وغیرہ) لاٹیک خود کرلیتا ہے۔ البتہ ابتدا میں استعمال میں کچھ پریشانی ہوتی ہے، لیکن چند سادہ دستاویزات تیار کرنے کے بعد کچھ تجربہ ہو جائے تو بعد میں مختلف قسم کی دستاویزات بنانا انتہائی آسان ہو جاتا ہے اور پہلے سے موجود سینکڑوں سانچوں کو استعمال کرتے ہوئے بہت عمدہ طرز کی دستاویزات بغیر کسی دقت کے تیار کی جا سکتی ہیں۔ مزید براں دیگر تجارتی مصنعات لطیف (softwares) سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

طریقہ استعمال

ترمیم

لاٹیک میں کوئی بھی دستاویز تحریر کرنے کے لیے سانچوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سانچے میں اپنی دستاویز کی تدوین سے متعلق تمام خصوصیات رموز میں تحریر کردی جاتی ہیں، مثلاً اس دستاویز کے لیے نویسہ کی تحدید، الفاظ اور سطروں کے مابین فاصلہ کا تناسب، تحریر جفت صفحہ سے شروع کی جائے یا طاق سے، اوپر، نیچے، دائیں، بائیں مارجن کتنا ہو وغیرہ وغیرہ۔ اس مرحلے کا سب سے آسان حل یہ ہوتا ہے کہ پہلے سے موجود سینکڑوں سانچوں میں سے کسی ایک سانچہ کا تعین کر لیا جائے اور پھر اس میں اپنی ضرورت یا خواہش کے مطابق تبدیلیاں کرلی جائیں۔ سانچوں کو حسب منشا ترتیب دینے کے بعد دستاویز کی تدوین کا بڑا حصہ مکمل ہوجاتا ہے۔

اردو کتب کی تدوین لاٹیک میں

ترمیم

اردو کتب کی تدوین کے لیے بہتر کتابی سانچہ (book template) ہوتا ہے۔ نیز زیٹک میں اردو تحریر کرنے کے لیے پولی گلوسیا (polyglossia) پیکج بہتر ہے، کیونکہ اس پیکج میں اردو کی مدد شامل ہونے کے ساتھ جملہ لوازمات مثلاً آج کی تاریخ، فہرست مضامین وغیرہ ایک اشارہ پر خود بخود ہی دستاویزات میں اردو زبان میں شامل کردیتاہے ۔


\usepackage{polyglossia} %IMPORTANT. Allows using multiple languages in document. Knows about Urdu

نویسہ کا استعمال

ترمیم

مگر polyglossia پیکج کے ساتھ اردو لکھنے کی شرط یہ ہے کہ اس کو کم ازکم ایک نصب شدہ اردو نویسہ (urdu font) کے متعلق آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ مثلاً جمیل نوری نستعلیق کو دستاویزات کے اہم نویسہ کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس نویسہ کو fontspec پیکج کی کمانڈ newfontfamily\ کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے۔


%\newfontfamily<font-identifier>[options]{font name} \newfontfamily\urdufont[Script=Arabic,Scale=1,WordSpace=1]{Jameel Noori Nastaleeq} % Main document font, urdu option polyglossia requires you to define a font name with urdufont.

تدوین کرتے وقت نویسہ کے استعمال کے ساتھ مزید اختیارات سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ان مختلف اقسام کے اختیارات میں دو نہایت ہی کارآمد اختیارات نویسہ کا حجم (font size) یعنی scale اور حروف کے درمیانی فاصلے یعنی wordspace ہیں۔ مثلاً اگر الفاظ کا درمیانی فاصلہ زیادہ رکھنا ہو تو wordspace اختیار کو بڑی قدر (value) کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح نویسہ کے بڑے حجم کے لیے ہم بڑی اسکیل ویلیو کا استعمال کریں گے۔
نیز newfontfamily\ کمانڈ کے ذریعہ دوسرے اور تیسرے درجہ کے نویسات بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کتاب میں جمیل نوری نستعلیق کشیدہ کا استعمال ابواب کے نام کے لیے استعمال کرنے کے لیے یہ رمز:


\newfontfamily\nast[Script=Arabic,Scale=1.2,WordSpace=1]{Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda} % or Nafees 2nd level font used for chapter and section headings

مکمل سانچہ

ترمیم

مذکورہ طرز پر تشکیل شدہ سانچہ کی مکمل شکل اس طرح بنے گی:


\documentclass{book} \usepackage[margin=1in]{geometry} % set all margins (left, right, top, bottom) to 1 inch \usepackage{polyglossia} %IMPORTANT. Allows using multiple languages in document. Knows about Urdu \setmainlanguage[numerals=eastern]{urdu} % main language for the document will be urdu with eastern numerals % Now define the fonts that will be used by the document \newfontfamily\urdufont[Script=Arabic,Scale=1,WordSpace=1]{Jameel Noori Nastaleeq} % Main document font, \newfontfamily\nast[Script=Arabic,Scale=1.2,WordSًpace=1]{Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda} % 2nd level font used for chapter and section headings \rightfootnoterule % force footnote separator rule to appear at right % title of book \title{فردوس بریں} % title page of the document \author{مولانا عبد الحلیم شرر} \date{\today} % insert date of today on the title page \begin{document} % your main document start from here \begin{urdu} % start typing your document. \maketitle % Create a title page \tableofcontents % also generate table of contents \chapterسانچہ:پریوں کا غول % start first chapter here and after that start typing the content of chapter.

اب تو سنہ ٦٥٠ ہجری ہے، مگر اس سے ڈیڑھ سو سال پیشتر سے سیاحوں اور خاصۃً حاجیوں کے لیے وہ کچی اور اونچی نیچی سڑک نہایت ہی اندیشہ ناک اور پرخطر ہے جو بحر حزر (کیسپین سی) کے جنوبی ساحل سے شروع ہو ئی ہے اور شہر آمل میں ہو کے شاہنامے کے قدیم دیوستان یعنی ملک ماژندران اور علاقہ رودبار سے گزرتی اور کوہسار طالقان کو شمالاً و جنوباً قطع کرتی ہوئی شہر قزوان کو نکل گئی ہے۔ مدتوں سے اس سڑک کا یہ حال ہے کہ دن دہاڑے بڑے بڑے قافلے لٹ جاتے ہیں اور بے گناہوں کی لاشوں کو برف اور سردی مظلومی و قتل و غارت کی یادگار بنا کے سالہا سال تک باقی رکھتی ہے۔ ...

\end{urdu}% finished writing urdu \end{document}% document is finished

اس کا نتیجہ اس طرح ظاہر ہوگا۔ Alt.text

اشعار تحریر کرنا

ترمیم

اشعار تحریر کرنے کے لیے bidipoem پیکج کی traditionalpoem انوائرنمنٹ کو استعمال کرتے ہوئے غزلوں اور نظموں کی تدوین انتہائی سہل طریقہ سے انجام پاسکتی ہے، مثلاً اس رمز کو استعمال کریں:


\begin{traditionalpoem}

وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا & وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا\\ جو نفس تھا خارِگلو بنا، جو اٹھے تو ہاتھ لہو ہوئے& وہ نشاطِ آہ سحر گئی وہ وقارِ دستِ دعا گیا\\ نہ وہ رنگ فصلِ بہار کا، نہ روش وہ ابرِ بہار کی & جس ادا سے یار تھے آشنا وہ مزاجِ بادِ صبا گیا \\ جو طلب پہ عہدِ وفا کیا، تو وہ آبروئے وفا گئی & سرِ عام جب ہوئے مدّعی تو ثوابِ صدق و صفا گیا \\ ابھی بادباں کو تہ رکھو ابھی مضطرب ہے رخِ ہوا \\ کسی راستے میں ہے منتظر وہ سکوں جو آکے چلا گیا\\

\end{traditionalpoem}

اس کا نتیجہ ملاحظہ فرمائیں۔

فائل:Latekoutput2 copy.jpg

لاٹیک میں اردو تحریر

ترمیم

لاٹیک میں اردو لکھنے کے لیے ایک سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کی ضرورت ہو تی ہے جو اردو کو مدد فراہم کرتا ہو اور جس میں syntax coloring (ضروری نہیں) کی سہولت بھی موجود ہو مثلاً لینکس میں gedit وغیرہ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر پر texlive (ونڈوز کے لیے) یا miktex کا جدید ترین نسخہ (version) بھی نصب ہونا چاہیے۔ مزید برآں دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں تحریر کرنے کی صورت میں کسی قسم کی دقت سے بچنے کے لیے لاٹیک کی کمانڈز کو ایک علاحدہ سطر میں لکھیں۔

زیٹک

ترمیم

لاٹیک سے ملتا جلتا ایک پروگرام (program) زیٹک (xetex) ہے جس کہ اندر لاٹیک کی تقریباً تمام خصوصیات تو موجو د ہیں ہی مگر اس کی علاوہ اس کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ خاص طور پر یکرمزی (unicode) تحریروں پر مشتمل دستاویز کو تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ زیٹک کسی بھی ترتیب کے بغیر شمارندی اشتغالی نظام (operating system) میں نصب شدہ نویسہ (font) کو ان کی جدید ترین ٹائپوگرافک خصوصیات کے ساتھ براہ راست دستاویزات میں استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم