لاہور، صوابی (انگریزی: Lahor) پاکستان کا ایک آباد مقام جو خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔[1] اسے چھوٹا لاہور بھی کہا جاتا ہے، موضع چھوٹا لاہور دو اطراف پر مشتمل ہے ، لاہور شرقی لاہور غربی۔ لاہور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع ہے۔اسے چھوٹا لاہور بھی کہا جاتا ہے۔دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر آباد اس شہر کی کل آبادی 35000ہے۔اس شہر کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ کہتے ہیں سکندراعظم نے اسی شہر کے راستے دریائے سندھ عبور کرنے کی کوشش کی تھی اور اسے لاہور کے باشندوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اپنی تاریخ ، تہذیب ، ثقافت اور روایات کے اعتبار سے یہ شہر پنجاب کے دار الحکومت لاہور سے زیادہ ثروت مند تصور کیا جاتا ہے۔ زمانہ ء قدیم میں اس کا نام سلاتورا تھا۔شہہیدبابا اور ان کے خاندان کا تعلق بھی اسی شہر سے تھا۔بابا اور اس کے گیارہ بھائی برطانوی سامراج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔شہید بابا اور ان کے ایک بھائی کی قبر لاہور ہی میں آسودہ ء خاک ہیں۔ شہید بابا کا مزارمحلہ طائوس خوانی میں واقع ہے۔

ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
بلندی308 میل (1,010 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
Number of پاکستان کی یونین کونسلیں2

تفصیلات

ترمیم

لاہور، صوابی کی مجموعی آبادی 308 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Lahor"