لاہورتعلیمی بورڈ کرکٹ ٹیم

لاہور ایجوکیشن بورڈ لاہور کے طلبہ کی ایک کرکٹ ٹیم تھی جس نے پاکستان میں 1960-61ء اور 1964-65ء کے سیزن میں ایوب ٹرافی میں اول درجہ کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے لاہور کے خلاف 1960-61 ءمیں ایک ڈرا میچ کھیلا۔ 1964-65ء میں، یونس احمد کی قیادت میں، انھوں نے اپنے پہلے پانچ میچ براہ راست یا پہلی اننگز میں جیتے، لیکن فائنل میں کراچی کے ہاتھوں ایک اننگز اور 91 رنز سے ہار گئے۔ ان کے اہم بولر طارق چیمہ تھے جنھوں نے 15.85 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں۔ [1] ان کے اوپننگ پارٹنر ماجد خان نے 16.77 کی اوسط سے 27 وکٹیں حاصل کیں اور 42.87 کی اوسط سے 343 رنز بنائے۔ [2] بعد ازاں 1964-65 ءکے سیزن میں لاہور ایجوکیشن بورڈ نے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ مل کر قائداعظم ٹرافی میں "پنجاب یونیورسٹی اور لاہور ایجوکیشن بورڈ" کے نام سے مقابلہ کیا۔ انھوں نے دو میچ کھیلے جو دونوں ڈرا ہوئے۔

حوالہ جات ترمیم