کراچی کی کرکٹ ٹیموں کی فہرست

کراچی کی کرکٹ ٹیمیں پیٹرنز ٹرافی اور قائد اعظم ٹرافی کے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں میں حصہ لیتی ہیں ۔

ٹیمیں

ترمیم

کراچی میں کرکٹ کی مضبوطی کی وجہ سے، 1956–57 کے سیزن میں کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے عام طور پر دو، کبھی کبھار تین فرسٹ کلاس ٹیموں کے میچ منعقد کرائے۔ (لاہور نے بھی 1957–58 کے سیزن میں ایسا ہی کیا۔) ٹیموں کے نام مختلف ہوتے تھے۔ قائد اعظم ٹرافی 1956–57 میں ٹیمیں کراچی وائٹس (جو فائنل میں ہار گئی)، کراچی بلیوز (سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کے ہاتھوں شکست) اور کراچی گرینز تھیں۔ 2014-15 میں دونوں نئی ٹیموں نے کرکٹ کا آغاز کیا: جن میں کراچی ڈولفنز (قائد اعظم ٹرافی گولڈ لیگ میں) اور کراچی زیبراس (سلور لیگ میں) شامل تھیں۔

ان ٹیموں کے نام بڑے پیمانے پر الگ الگ دکھائے جاتے ہیں اور ان میں کراچی کے کھلاڑیوں کو مختص کرنے کا کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا۔ مثال کے طور پر 1970 سے 1987 تک پھیلے ہوئے فرسٹ کلاس کیریئر میں ، وکٹ کیپر بلے باز کمال نجم الدین نے کراچی بلیوز، کراچی وائٹس، کراچی گرینز، دوبارہ کراچی بلیوز، دوبارہ کراچی وائٹس، دوبارہ کراچی بلیوز، کراچی بی،کراچی اے، پھر کراچی، کراچی گرینز، کراچی وائٹس اور پھرکراچی کی طرف سے میچ کھیلے۔ [1]

میچ کھیلنے کے لحاظ سے، کراچی کی ٹیمیں درج ذیل ہیں:

کراچی 1953–54 سے 2003–04 تک، 26 سیزن میں 123 میچز۔ 43 میں جیت ، 39 میں ہار اور 41 ڈرا [2] 1958–59 میں حنیف محمد کا سب سے زیادہ اسکور 499 تھا، [3] جو 1994 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ اسکور رہا اور بہترین بولنگ کا ریکارڈ 1984-85 میں تنویر علی کے پاس تھا جس نے 83 رن پر 8 وکٹیں لیں۔ [4] کراچی کے ریکارڈ میں بین الاقوامی ٹورنگ ٹیموں کے خلاف چھ میچ شامل ہیں۔

کراچی گرینس 1956–57 سے 1983–84 تک، سات سیزن میں 16 میچز۔ سات میں جیت ، چار میں ہار، پانچ ڈرا [5] سب سے زیادہ اسکور کمال نجم الدین نے 1983–84 میں 111 رن ناٹ آؤٹ کیا ، [6] اور 1971-72 میں اسلم قریشی نے 75 رن پر 8 وکٹیں بنائے۔ [7]

کراچی وائٹس 1956–57 سے 2013–14 تک ، 40 سیزن میں 271 میچز۔ 119 میں جیت، 58 میں ہار اور 94 ڈرا۔ [8] 1976–77 میں وحید مرزا نے سب سے زیادہ اسکور 324 بنایا، [9] اور عمدہ بولنگ کا ریکارڈ 1969-70 میں شاہد محمود کے 58 رن پر 10 وکٹ تھے۔ [10]

کراچی بلیوز 1956–57 سے 2013–14 تک، 40 سیزن میں 279 میچز۔ 114 میں جیت، 75 میں ہار اور 90 ڈرا [11] سب سے زیادہ اسکور مشتاق محمد نے 1967–68 میں 303 ناٹ آؤٹ کیا، [12] اور 1983–84 میں راشد خان کے 39 رن پر 8 وکٹ بہترین باؤلنگ تھی۔ [13]

کراچی اے 1957–58 سے 1979–80 تک، پانچ سیزن میں 13 میچز۔ سات میں جیت، دو میں ہار اور چار ڈرا [14] سب سے زیادہ اسکور حنیف محمد نے 1957–58 میں 146 رنز ناٹ آؤٹ بنایا تھا ، جب کراچی اے نے بغیر کسی وکٹ کھوئے اننگز سے کامیابی حاصل کی تھی، [15] اور 1957–58 میں محمد مناف نے 23 رن دے کر 6 وکٹ لیے تھے۔ [16]

کراچی بی 1957–58 سے 1978–79 تک چار سیزن میں 14 میچز۔ سات میں جیت، دو میں ہار اور پانچ ڈرا [17] سب سے زیادہ اسکور نوشاد علی نے 1962–63 میں 158 رن بنایا تھا، [18] اور بہترین بولنگ کے 1978–79 میں محی الدین خان کے 39 رن پر 8 وکٹ تھی۔ [19]

کراچی سی 1957–58 ، پانچ میچز؛ تین جیت ، ایک ہار، ایک ڈرا۔ [20] 1957–58 میں سلیم الدین نے سب سے زیادہ اسکور 137 کیا تھا اور اسی میچ میں محبوب شاہ نے 14 رن دے کر 6 وکٹ لیے تھے۔ [21]

کراچی اربن 2005–06 سے 2007–08 تک تین سیزن میں 14 میچز۔ چھ میں جیت ، چار میں ہار اور چار ڈرا ہوئے۔[22] سب سے زیادہ سکور 200 تھا خرم منظور نے ون آف میچ میں ممبئی کے خلا ف 2007-08 (کراچی اربن کے آخری میچ) میں بنایا تھا [23] اور بہترین بولنگ ناصر خان نے 2005-06کے سیزن میں کی جو 93 رنز دے کر 6 وکٹ تھی۔ [24]

کراچی ہاربر 2005–06 سے 2006–07 تک دو سیزن میں 16 میچز۔ چھ میں جیت، آٹھ میں ہار اور دو ڈرا رہے۔ [25] سب سے زیادہ اسکور 2005–06 میں معین خان نے 200 ناٹ آؤٹ بنایا تھا۔ [26] بہترین بولنگ 2006-07 میں انور علی نے 54 رن دے کر 6 وکٹ تھی۔ [27]

کراچی ڈولفنز 2014-15 ، ایک سیزن میں 11 میچز۔ چار میں جیت ، چار میں ہار اور تین ڈرا۔ [28] 2014 میں فضل سبحان کے نے سب سے زیادہ اسکور 207 بنایا، [29] اور بہترین بالنگ 2014-15 میں شاہ زیب احمد نے کی جو 122 سکور دے کر 8 وکٹ تھی۔ [30]

کراچی زیبراس 2014-15 ، ایک سیزن میں چھ میچ۔ دو میں جیت ، تین میں ہار اور ایک ڈرا۔ [31] 2014-15 میں دو بیٹسمینوں کا سب سے زیادہ اسکور 114 ہے اور بہترین بولنگ 2014-15 میں منصور احمد کے 16 رن پر 7 وکٹ ہیں۔۔ [32]

نوٹ: کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم الگ درج ہے ، کیوں کہ اس کی کفالت ایک کارپوریشن نے کی تھی ، نہ کہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے۔

کراچی کنگز 2016 کے پی ایس ایل میں ڈیبیو ہوا

اعزاز

ترمیم

کراچی ڈولفنس 6 مرتبہ دوسری پوزیشن پر رہی۔

کراچی زیبراس نے 1 بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کراچی

  • 1961–60
  • 1962–63
  • 1964–65
  • 1988–89

کراچی بلیوز

  • 1965–66
  • 1967–68
  • 1972–73
  • 1983–84

کراچی وہائٹس

  • 1984–85
  • 1985–86
  • 1989-90

کراچی کی ٹیمیں 18 مرتبہ قائد اعظم ٹرافی جیت چکی ہیں۔

کراچی

  • 1954–55
  • 1958–59
  • 1959–60
  • 1966–67
  • 1967–68
  • 1985–86

کراچی اے

  • 1962–63

کراچی بلیوز

  • 1961–62
  • 1963–64
  • 1964–65
  • 1965–66
  • 1970-71
  • 1994-95
  • 1995–96
  • 1997–98
  • 2009–10
  • 2012–13

کراچی اربن

  • 2006–07

کراچی وہائٹس

  • 1990–91
  • 1991–92
  • 1992–93
  • 2001–02

حوالہ جات

ترمیم
  1. "First-class matches played by Kamal Najamuddin"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  2. "Karachi playing record"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  3. "Karachi v Bahawalpur 1958-59"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  4. "Karachi v Pakistan Automobiles Corporation 1984-85"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  5. "First-class matches played by Karachi Greens"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  6. "Bahawalpur v Karachi Greens 1983-84"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  7. "Sargodha v Karachi Greens 1971-72"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  8. "Karachi Whites playing record"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  9. "Karachi Whites v Quetta 1976-77"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  10. "Karachi Whites v Khairpur 1969-70"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  11. "Karachi Blues playing record"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  12. "Karachi Blues v Karachi University 1967-68"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  13. "Karachi Blues v Lahore City Blues 1983-84"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  14. "First-class matches played by Karachi A"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  15. "Karachi A v Sind A 1957-58"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  16. "Karachi A v Sind B 1957-58"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  17. "First-class matches played by Karachi B"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  18. "Railways v Karachi B 1962-63"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  19. "Karachi B v National Bank of Pakistan 1978-79"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  20. "First-class matches played by Karachi C"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  21. "Karachi C v Sind A 1957-58"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  22. "First-class matches played by Karachi Urban"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  23. "Railways v Karachi B 1962-63"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  24. "Rawalpindi v Karachi Urban 2005-06"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  25. "First-class matches played by Karachi Urban"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  26. "Hyderabad v Karachi Harbour 2005-06"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  27. "Rawalpindi v Karachi Harbour 2006-07"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  28. "Quaid-e-Azam Trophy Gold League 2014/15"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  29. "Karachi Dolphins v Zarai Taraqiati Bank Limited 2014-15"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  30. "Karachi Dolphins v Peshawar Panthers 2014-15"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  31. "Quaid-e-Azam Trophy Silver League 2014/15"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 
  32. "Karachi Zebras v Hyderabad Hawks 2014-15"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2015 

بیرونی روابط

ترمیم