لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (پرانا نام: پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ) لاہور، پاکستان کے مشہور اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم کے بالمقابل ایک گراؤنڈ ہے۔ اس گراؤنڈ میں فرسٹ کلاس کرکٹ، لسٹ اے کرکٹ اور ٹوئنٹی/20 کرکٹ میچ کھیلے جاتے ہیں۔ یہ گراؤنڈ علاقائی کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کی زیر نگرانی ہے۔ علاقائی کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کے موجودہ صدر ایزد حسین سید ہیں۔

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ
ایل سی سی اے گراؤنڈ
سابقہ نامپنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ
مقاملاہور، پاکستان
مالکعلاقائی کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور
عاملعلاقائی کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور
سطحگھاس
افتتاح1980
کرایہ دار
ایل سی سی اے

1980 سے نومبر 2012 تک اس گراؤنڈ میں 265 فرسٹ کلاس کرکٹ میچ، 105 لسٹ اے کرکٹ میچ اور 12 ٹوئنٹی/20 کرکٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم