لخت حسنین
سید لخت حسنین بن مولانا بشیر احمد شاہ سہروردی 14،جولائی 1961ء کو سوہدرہ میں پیدا ہوئے، 1977ء میں سوہدرہ سے میٹرک کیا، والد کی خواہش کے مطابق بھیرہ شریف کے مدرسہ دار العلوم محمدیہ غوثیہ میں درس نظامی کے لیے داخل کروا دیا گیا، 1984میں سند الفراغت حاصل کی، 1991ء میں انگلینڈ میں بحیثیت امام مسجد مقرر ہوئے، چیرٹی ورک کا آغاز کیا 1993میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی، جو اس وقت 50ممالک میں سر گرم عمل ہے، مارچ 2007ء میں برطانیہ میں اسلامک بینک کی طرف سے دنیا کی 100موثر ترین مسلم شخصیات میں آپ کا نام بھی شامل تھا، 14 اگست 2020ء کو ان کی سماجی و ملی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز دیا،
حوالہ جات
ترمیمحوالہ.،تاریخ وزیر آباد کامران اعظم سوہدروی