حیدر آباد (ہند) کے شاعر۔ نام سید نوازش علی اور تخلص لمعہ تھا۔ 1868 ؁ ء میں حیدر آباد (ہند) میں پیدا ہوئے۔ والد میرکاظم خاں شعلہ اور دادا امیر علی خان شہید دہلوی اردو اور فارسی کے صاحب دیوان شاعر تھے۔ نظم طبا طبائی کے شاگرد تھے۔ ان کی اخلاقی نظمیں حیدر آباد (ہند)اور الہ آباد کے تعلیمی نصاب میں شامل کی گئیں۔ جواہرالاشعار تخمس لمعہ اور لمعتہ الادب ان کی مطبوعات ہیں۔

انتقال 1924 ؁ء میں ہوا۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. دکن میں اردو۔ نصیر الدین ہاشمی
  2. آندھرا پردیس میں اردو نظم کا ارتقا۔ عطاء اللہ خان کاک سنجری
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔