لندن انڈرگراؤنڈ
لندن انڈرگراؤنڈ ایک برقی ریل گاڑیوں کا نظام ہے، جو لندن، برطانیہ میں واقع ہے۔ دنیا میں سب سے پرانا زیرِ زمین ریلوے ہے۔ 1863 کے سال میں چلنا شروع کیا، 'میٹروپالیٹن ریلوے' کا نام کے تحت۔ کھلنے کے بعد، بہت سارے دیگر شہروں میں اس نظام کی نقل کی گئی، مثلاً نیو یارک اور مادرید میں۔ حالاں کہ نام اس کا ہے 'انڈرگراؤنڈ'، جس کا مطلب ہے 'زیرِ زمین'، تقریباً ادھی لائن زمین کے اوپر ہی ہے۔ انگریزی بول چال میں 'ٹیُوب' کہا جاتا ہے، کیوں کہ چند لائنوں کے سرنگ زمین کے نیچے گزرنے والے ٹیوب کی طرح نظر آتے ہیں۔ لندن انڈرگراؤنڈ میں شامل ہیں 274 اسٹیشن اور 408 کیلومیٹر سے زائد پٹری۔ کئی لائنیں اور اسٹیشن کچھ وقت کے بعد بند ہو گئے، مثلاً آلڈوِچ۔ 2006 کے سال سے لے کر 2007 تک، ایک ارب سے زائد مسافرین نے لندن انڈرگراؤنڈ کو استعمال کیا۔
جائزہ | |
---|---|
مقامی | لندن عظمیٰ، بکنگھمشائر، ایسیکس، ہارٹفورڈشائر |
ٹرانزٹ قسم | عاجلانہ نقل و حمل |
لائنوں کی تعداد | 11[1] |
تعداد اسٹیشن | 270 served[1] (260 owned) |
سالانہ مسافر | 1.305 بلین(2014/15)[2] |
ویب سائٹ | London Underground |
آپریشن | |
آغاز آپریشن | 10 جنوری 1863 |
عامل | London Underground Limited |
تکنیکی | |
نظام کی لمبائی | 402 کلومیٹر (250 میل)[1] |
پٹری وسعت | 1,435 ملی میٹر (4 فٹ 8 1⁄2 انچ) معیاری گیج |
برق کاری | 630 V DC ریلوے برق کاری نظام |
اوسط رفتار | 33 کلومیٹر/گھنٹہ (21 میل فی گھنٹہ)[3] |
انڈرگراؤنڈ ٹرینوں کے نظام دیگر ممالک میں میٹرو یا سبوے (شمالی امریکا میں) بھی کہلاتے ہیں۔ برطانیہ میں 'سبوے' زیرِ زمین پیدل راستوں کو کہا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ
- ↑ Transport for London, Windsor House, 42–50 Victoria Street, London SW1H 0TL, enquire@tfl.gov.uk۔ "TFL Annual Report and Statement of Accounts 2014/15" (PDF)
- ↑ Transport for London, Windsor House, 42–50 Victoria Street, London SW1H 0TL, enquire@tfl.gov.uk۔ "Facts & figures"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2016