لوط (بائبل)

کتاب پیدائش میں مذکور شخصیت

بائبل کے مطابق لوط (عبرانی: לוֹט ؛ مطلب: ملفوف یعنی لپٹا ہوا۔) حاران کا بیٹا اور ابراہیم کا بھتیجا تھا۔[1]

لُوط اور اُس کے خاندان کی سدوم سے نقل مقانی، جیکب جورڈائنز کی مصوری
البرشت ڈورر، لُوط اور اُس کی بیٹیاں، جب وہ نقل مقانی کر رہے تھے تو لوط کی بیوی شہر کی طرف مڑ کر دیکھی تو فوراً ہی وہ نمک کا ڈھیر بن گئی۔

روانگی اور ابراہیم پر انحصار ترمیم

لوط کا والد حاران وفات کے بعد لُوط کے لیے کافی جائداد چھوڑ گیا تھا۔ اب لُوط ابراہیم کے ساتھ مسوپتامیہ سے کنعان، وہاں سے مصر اور مصر سے پھر واپس کنعان جانے کو تیار تھا۔[2] اِس عرصے کے دوران میں چچا اور بھتیجے میں یگانگیت اور رفاقت قائم رہی۔

فیصلہ اور علیٰحدگی ترمیم

چرواہوں میں جھگڑا کے باعث ابراہیم نے اپنے بھتیجے لُوط کو کہا کہ وہ اپنے لیے کوئی اور جگہ چُن لے۔ لُوط نے خود غرضی سے سدوم کے سرسبز و شاداب گرد و نواح کو چُنا۔ یہ شہر اپنی بدی کے باعث بڑا بدنام تھا۔[3] اِس تباہ کن انتخاب سے اُس کی قسمت پر مُہر لگ گئی، جب کہ ابراہیم نے بلند روحانی کردار کا اظہار کیا۔[4]

تباہی اور اسیری ترمیم

جب کدرلاعمر (Chedorlaomer) اور اُس کے اتحادی بادشاہوں نے سدوم اور اُس کے چار اتحادی بادشاہوں کو شکست دی تو وہ لُوط جو اُس وقت سدوم میں تھا قید کرکے لے گئے۔[5] ابراہیم جو خدا کا فرماں بردار تھا، دشمنوں کا تعاقب کرکے اپنے بھیجتے کو رہائی دلائی۔[6]

محرومی اور ابتری ترمیم

تب فرشتے سدوم آئے اور لُوط کو وہاں سے فوراً نکلنے کو کہا کیونکہ بائبل کے مطابق اُس بدکار شہر کا برباد کیا جانا مقرر ہو چکا تھا۔ اگرچہ لُوط وہاں مسافر تھا۔،[7] لیکن وہ اُن میں گُھل مل گیا اور اُن کی تمام خصوصیات کو اپنا چکا تھا۔[8] وہ اپنے دامادوں پر اثر انداز ہونے میں قطعی ناکام رہا۔[9] وہ تباہ ہونے والے شہر سے نکلنے میں پس و پیش کرتا ہے۔[10] اور وہ شہر کے آرام و آسائش کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔[11] عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید کے بیان میں کافی تضاد پایا جاتا ہے۔ پطرس کا دوسرا خط کے مطابق ”وہ راستباز آدمی“ تھا۔[12] اور اُس کی راستباز رُوح ان بے دینوں کے ناپاک چال چلن کو دیکھ کر کُڑھتی رہتی تھی۔[13]

انجام اور بے عزتی ترمیم

لوط خوف زدہ ہو کر ضُغر سے نکلا۔ اور اپنی دونوں بیٹوں کے ہمراہ غار میں رہنے لگا۔[14] اُس کی بیوی بے اعتقادی کے باعث ”نمک کا ستون“ بن چکی تھی۔[15] اِس غار میں ایک افسوس ناک بات واقع ہوئی۔[16] اکثر مسیحی علما اِس واقعہ کو من گھڑت تحریر سمجھتے ہیں اُن کے نزدیک لوط خدا کے راستباز بندے تھے۔ کتاب پیدائش کے بیان کے مطابق لوط کی بیٹیاں اپنے باپ کو مَے پلاکر اس کے ساتھ ہم بستر ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں لُوط موآب اور بن عمی کا (جو موآبیوں اور عمونیوں کے بانی ہیں) باپ بن گیا۔[17] کچھ علما کے نزدیک غار کی اس کہانی میں کوئی صداقت نہیں اوریہ اِسرائیل کے مقابلہ میں موآبیوں اور عمونیوں کو کم درجہ دینے کے لیے گھڑی گئی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. پیدائش 11:31 / 12:5
  2. پیدائش 32–11:27 / 12:5،10 / 13:1
  3. پیدائش 13–13:5
  4. پیدائش 18–13:14
  5. پیدائش 12–14:1
  6. پیدائش 16–14:13
  7. پیدائش 19:9
  8. پیدائش 19:8
  9. پیدائش 19:14
  10. پیدائش 16–19:15
  11. پیدائش 19–19:17
  12. 2 پطرس 8–2:7
  13. 2 پطرس 2:8
  14. پیدائش 19:30
  15. پیدائش 19:17،26 ؛ لوقا 17:29
  16. پیدائش 38–19:31
  17. استثنا 2:9،19 ؛ زبُور 83:8