لڑکیوں پر گفتگو (کتابیں)

لڑکیوں پر گفتگو (انگریزی: Girl Talk) ان سلسلہ وار کتابوں کا عنوان ہے جنہیں ایل ای بلیر نے جواں سال لڑکیوں کے لیے لکھا ہے۔ ان کتابوں میں چار امریکی جواں سال لڑکیوں کی مہمات کو دکھایا گیا ہے جو جونئر ہائی اسکول میں پڑھتی ہیں۔ لڑکیوں کے نام سبرینا، الیسن، رینڈی اور کیٹی ہیں۔ یہ سلسلے کی منظر کشی اکورن فالز کے خیالی چھوٹے سے موضع میں ہوتی ہے جو منیسوٹا میں واقع ہے۔ ان کتابوں کی اشاعت گولڈن بکس کی جانب سے کی گئی ہے۔

کتابوں کے موضوعات ترمیم

ان کتابوں کی لکھاوٹ میں کئی حقیقی زندگی سے مماثلت پانے والے اور کجھ ڈرامائی صورت حال کی کیفیات مذکور ہیں۔ مثلًا کتابوں لڑکیوں کا آپس ملنا اور ان کے درمیان سہیلی پن کی کیفیت کا رو نما ہونا، لڑکیوں کا لڑکیوں سے کھیل میں مصاحبانہ مشتارکت کی گزارش پر امتیازی سلوک کا روا ہونا، لڑکیوں کا ماڈلنگ مقابلہ جیتنا، اپنے گھر کی یاد کا پردیس میں ستانا، زائچوں پر اندھا دھند یقین اور اس کی عبثیت، لڑکیوں کی پہاڑی علاقوں میں خیمہ زنی، نئے مقام میں بھوتوں کا ڈر، بے میل لڑکا لڑکی جوڑے میں مماثلتوں اور یک گونگی کا ہونا، اسکولی ڈراموں میں شرکت کے لیے جی توڑ کوشش کرنا، اسکولی ٹیم میں بہتر کار کردگی کے لیے ساتھیوں کا دباؤ، کم زور طلبہ کی ذہین طلبہ کی جانب سے مدد، ایک لڑکی کا اپنے دوست لڑکے کو اچانک سے سوتیلے بھائی روپ میں پانے کا احساس، اسکول میں ڈھول تاش بجانے کی ٹیم میں جنسی امتیاز، اسکول میں کلاس پریسیڈنٹ (صدر) بننے کا احساس، ماحولیاتی نمائش کی صدارت کا احساس، ریڈیو پر مخاطبت، ایک لڑکی کا اپنی ماں کی شادی میں شریک ہونا، ایک گیم شو کے آڈیشن، خاندان میں خود کو اڈجسٹ کرنا، راک موسیقاروں کے بینڈ سے ملاقات کا احساس، بڑی عمر کی لڑکی کی ماں کا دوسری اولاد کو جنم دینا، کم ملاقات والے باپ کا اچانک ملنا مگر شخصی ملاقات سے زیادہ کاروباری منافع خوری پر ہی توجہ دینا، وغیرہ۔

ایک کہانی، جو اسکول میں لڑکیوں کی جانب سے چندوں کے حصول کی کوششوں سے متعلق ہے، اس کا اختصار اس طرح سے ہے:

براڈلی جونئر ہائی اسکول میں ایک مقابلہ منعقد ہوتا ہے، یہ دیکھنے کے لیے کہ کون بے گھر لوگوں کے لیے سب سے زیادہ چندہ اکٹھا کر سکتی ہے۔ الیسن یہ ترکیب تیار کرتی ہے جس میں کہ وہ یہ سوچتی ہوئی دکھائی پڑتی ہے کہ وہ اور اس کی سہیلیاں یہ مقابلہ ضرور جیتیں گی۔ اس کے لیے ان کو صرف ایسے بچوں کی تلاش کرنا ہوتا ہے جن کی ماں باپ کے غیاب میں دیکھ ریکھ کرنا ہوتا ہے۔ ترکیب کے مطابق اس سے کافی پیسہ حاصل ہونا چاہیے۔ مگر الیسن کو جلد ہی پتہ چلتا ہے کہ کئی بار بہترین منصوبے بھی بری طرح سے ناکام ہو سکتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم