لیاقت پور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کا صدر مقام ہے۔ لیاقت پور کا شہر لاہو رریلوے لائن پر رحیم یارخان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

شہر
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعرحیم یار خان
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

قدیم نام چودری

ترمیم

ماضی میں یہ قصبہ صرف کچی منڈی کے چھوٹے سے علاقے پر مشتمل تھا او ریہاں چاردروازوں والی چودری تعمیرشدہ تھی۔ اس لیے اس کانام موضع چودری رکھا گیا جو بگڑ کر چوہدری کے نام سے مشہور ہو گیا ۔

یہ چودری اس لیے تعمیر کی گئی تھی کہ اس راستے سے گذر کرجانے والے قافلے ٹیکس ادا کرنے کے لیے یہاں رکا کرتے تھے۔1726ء میں ملتان کے گورنر نواب حیات اللہ خان نے بانی ریاست نواب صادق محمد خان اول کو چودری کا علاقہ بطور جاگیر عطا کیا اور انھوں نے یہاں سے 4میل کے فاصلے پر ریاست کے پہلے شہر اللہ آباد کی بنیاد رکھی۔1970-71ءمیں چودری کے مقام پر ایک سرکاری ریسٹ ہاؤس تعمیر ہوا ۔

1980ء میں جب نارتھ ویسٹرین ریلوے لائن تعمیر ہوئی تو یہاں دریائے سندھ کے متروکہ نشیب جیسے مقامی طور پر ’’ترکڑی ڈھورہ ‘‘ کہاجاتا تھا کے بائیں کنارے پر ذراہٹ کر ریلوے لائن تعمیر کی گئی اور ریلوے اسٹیشن کا نام چودری رکھا گیا تھا ۔

1952ء میں سابق گورنر پنجا ب گورنر نواب مشتاق احمد گورمانی نے نوابزہ لیاقت علی خان کی یا دمیں اس قصبے کا نام لیاقت پور رکھ دیا او روہ دفاتر جویہاں سے تین چار میل دور الہٰ آباد کے قصبے میں کام کر رہے تھے انھیں لیاقت پور منتقل کر دیا گیا۔ اس قصبے کی تعمیر کے لیے ٹاؤن پلاننگ کی گئی ۔

سیاسی شخصیات

ترمیم

چوہدری مسعود احمد ،مخدوم سید احمد عالم انور ،سید مسعودعالم شاہ ،حاجی مسرت محمود المعروف باو جی ،عبد الرشید رحمانی ،مخدوم سید احمد محمود ،حامد سعید کاظمی میاں سلام اسلم، راشد رفیق، نوید اقبال ساجد وغیرہ

مشہور شعرا کرام

ترمیم

یہاں کے مشہور شعرا ضیاء الدین نعیم ،منیر انور، جام محمد نواز ،رانا بشیر احمد ،چوہدری لیاقت علی ،محمد اعجاز خاور ،لالہ ارشد حبیب ،حبیب الرحمان مڑل ،دانش ،نذیر مستانہ،راب نواز محمد ی ،صوفی عبد الخالق مستانہ ہیں۔ مرحوم شعرا کرام میں شفیق حید رآبادی او رفیض محمد دلچسپ (جندو پیر کمال ) سئیں ندیم سمیجو صاحب (کوٹلہ نواب )قابل ذکر ہیں ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rykupdate.com"۔ 28 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2017