لین جانسن (کرکٹر)
لیونارڈ جوزف جانسن (پیدائش:18 مارچ 1919ءایپسوچ، کوئینز لینڈ)|وفات: 20 اپریل 1977ءسلک اسٹون، کوئنز لینڈ،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1948ء میں ایک ٹیسٹ کھیلا۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | لیونارڈ جوزف جانسن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 18 مارچ 1919 ایپسوچ، کوئنز لینڈ، آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 20 اپریل 1977 سلک اسٹون، کوئینز لینڈ | (عمر 58 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واحد ٹیسٹ (کیپ 179) | 6 فروری 1948 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1946–47 سے 53–1952 | کوئنز لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 27 جون 2016ء |
کرکٹ کیریئر
ترمیمجانسن نے دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر[1] بوگین ویل میں آسٹریلوی فوجیوں کے لیے شیفیلڈ شیلڈ مقابلے میں کوئنز لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پہچان حاصل کی۔ وہ کوئنز لینڈ کے لیے 1946–47ء سے 1952–53ء تک کھیلے۔ انھوں نے 1950ء میں آسٹریلین سیکنڈ الیون کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، لیکن اپنی قابلیت کے باوجود انھوں نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا: 1947-48ء سیریز کے آخری ٹیسٹ میں میلبورن میں ہندوستان کے خلاف۔انھوں نے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے اور 66 رن پر 3 اور 8 رن پر 3 وکٹ لیے[2]اس سے قبل سیزن میں انھوں نے کوئنز لینڈ کی ہندوستانی ٹیم کے خلاف فتح میں سات وکٹ لیے تھے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ 1948ء کے دورہ انگلینڈ کے لیے انتخاب میں سیم لوکسٹن نے ان پر ترجیح حاصل کی[3] انھوں نے دو مرتبہ 43 رن دے کر 7 کے بہترین باؤلنگ کے اعدادوشمار حاصل کیے: 1949-50ء میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف اور 1951-52ء میں مغربی آسٹریلیا کے خلاف۔ اس نے کوئنز لینڈ کے لیے 43 شیلڈ میچوں میں 171 وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کا خاتمہ کیا، یہ ایک ریاستی ریکارڈ ہے جب تک کہ اسے راس ڈنکن اور پیٹرایلن نے پیچھے نہیں چھوڑ دیا۔
انتقال
ترمیملین جانسن 20 اپریل 1977، کا سلک اسٹون، کوئنز لینڈ،میں بعمر 58 سال 33 دن) انتقال ہوا۔