مقدس لیونائڈس اسکندری (یونانی: Λεωνίδης) ایک مسیحی شہید جو دوسری یا ابتدائی تیسری صدی میں گذرا ہے۔

مقدس لیونائڈس
شہید
وفات202ء
اسکندریہ، مصر
قداستPre-congregation
تہوار22 اپریل
سرپرستیبڑے خاندان
اوریجن، لیونی ڈس کا بیٹا

سوانح حیات ترمیم

مسیحی مؤرخ یوسیبیئس کے مطابق لیونی ڈس کا بیٹا ابتدائی کلیسیائی آبا اوریجن تھا۔[1] اسی حوالے سے یوسیبیئس ہمیں بتاتا ہے کہ لیونائڈس کو رومن شہنشاہ Septimius severus  کے مظالم کے دوران میں 202ء میں شہید کیا گیا تھا۔

ان کو موت کی سزا مصری حاکم Lactus نے دی اور لیونی ڈس کا سر قلم کر دیا اور ان کی جائداد پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔

خاندان ترمیم

لیونائڈس کی بیوی کا نام نامعلوم ہے، مگر اس نے اوریجن کے بعد کم از کم چھ بچوں کو جنم دیا۔[2]

ایک نو افلاطونی Porphyry، کا دعویٰ ہے کہ اوریجن کے والدین پاگان تھے۔

لیونائڈس نے اپنے کو بچوں سوال و جواب کے ذریعے درس دیا۔ اوریجن نے والد کی پیروی کی اور ان کی طرح شہادت پانے کی کوشش کی، اس کی ماں نے اسے جانے سے روک دیا - یہ کہا جاتا ہے کہ اس کی والدہ نے اس کے کپڑے چھپا دیے تھے جس کی وجہ سے اوریجن گھر سے باہر نہ جا سکتا تھا۔[3]

تہوار ترمیم

کاتھولک کلیسیا میں ان کا تہوار ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. Eusebius Pamphilius, Church History، Book VI, Chapter I
  2. Crouzel, H. trans. A. S. Worrall, Origen (Edinburgh: T&T Clark, 1989)
  3. "Origen's father"۔ 07 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018 
  4. Butler, A., Lives of the Saints: St. Leonides, Martyr, accessed 23 December 2016