لیونل فرنینڈو (کرکٹر)
لیونل فرنینڈو (پیدائش: 21 اکتوبر 1939ء) ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہے جو 1964ء سے 1971ء تک سیلون کے لیے کھیلا۔ فرنینڈو نے اپنی ابتدائی تعلیم کرونیگالا کے سینٹ اینز کالج سے حاصل کی جہاں ان کے والد میونسپل کمشنر تھے۔ بعد ازاں انھوں نے سینٹ بینیڈکٹ کالج، کولمبو میں تعلیم حاصل کی جہاں انھوں نے 1959ء میں کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ سینٹ اینز کالج کی ٹیم کے خلاف میچ میں انھوں نے مخالف ٹیم کو 50 پر آؤٹ کیا، 24 کے عوض تمام 10 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے پھر 157 منٹ میں ڈبل سنچری بنائی، یہ سب ایک دن کے کھیل میں تھا۔ تمام 10 وکٹیں لینے اور ایک ہی میچ میں ڈبل سنچری بنانے کا کارنامہ عالمی کرکٹ میں منفرد مانا جاتا ہے۔[1]
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | نیگومبو, سیلون | 21 اکتوبر 1939||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا سلو، میڈیم گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 20 فروری 2017ء |