لیڈیز اونلی ہندوستانی زبان کی فلم ہے جس کی ہدایت کاری دنیش شیلندر نے کی ، اداکاروں میں رندھیر کپور ، سیما بسواس ، شلپا شیروڈکر ، ہیرا راجا گوپال اور کمل ہاسن مہمان کی حیثیت سے ایک لاش کے طور پر دکھائے گئے ۔ یہ فلم ریلیز نہیں ہوئی اور ڈبوں میں ہی بند رہ گئی۔یہ فلم کمل ہاسن کی تامل ہٹ ، میگلیر میٹم کا ریمیک ہے جو بذات خود 1980 کی امریکی فلم 9 ٹو 5 کا ری میک تھی۔

لیڈیز اونلی
لیڈیز اونلی کا ایک منظر
ہدایت کاردنیش شالندرا
پروڈیوسرکمل ہاسن
تحریرکمل ہاسن
ستارے
موسیقیانو ملک
سنیماگرافیبالا سبرامانیم
تاریخ نمائش
ریلیز نہیں ہوئی
ملکہندوستان
زبانہندی اور اردو

پلاٹ

ترمیم

فلم تین خواتین کی کہانی ہے ، سیما بسواس ، شلپا شیروڈکر اور ہیرا راجا گوپال ایک ہی دفتر میں کام کررہی ہیں۔ [1] [2] تینوں خواتین لچر باس رندھیر کپور کے ہاتھوں مسلسل ہراساں ہوتی ہیں۔ تینوں خواتین اپنے باس کو سبق سکھانے کے لیے اس کے خلاف گٹھ جوڑ کا فیصلہ کرتی ہیں ، لیکن ایک عجیب حادثہ چیزوں کو اس وقت پیچیدہ بنا دیتا ہے جب باس اسپتال میں داخل ہوتا ہے اور تینوں خواتین کے پلے کسی دہشت گرد کی لاش پڑ جاتی ہے۔

کاسٹ

ترمیم

ریلیز نہیں ہوئی

ترمیم

اگرچہ یہ فلم 1997 میں ہی مکمل ہو چکی ہے لیکن ابھی تک نامعلوم وجوہات کی بنا پر تھیٹر کی ریلیز نہیں ہو سکی ۔ [3] [4] فلم بہت زیادہ خبروں میں تھی کیونکہ رندھیر کپور بہت لمبے وقفے کے بعد پروڈیوسر کمل ہاسن کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

روینہ ٹنڈن نے تاریخ کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جو بہتر فیصلہ ثابت ہوا۔ [5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Hindi remake of "Magalir Mattum""۔ tripod.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-30
  2. "Ladies Only-A Preview"۔ asiangigs.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-30
  3. "No day, no show-30 Bollywood movies that never were released"۔ India Today۔ 3 جولائی 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-26
  4. "Bollywood films that never released"۔ Mid Day۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-26
  5. https://web.archive.org/web/19991002124923/http://www.filmfare.com/site/june97/mal.html

بیرونی روابط

ترمیم