لی شیتیلے کا اصول (تلفظ برطانوی: /lə ʃæˈtɛlj/ )، جسے شیتیلے کا اصول (یا توازن کا قانون ) بھی کہا جاتا ہے، [1] [2] کیمسٹری کا ایک اصول ہے جو کیمیائی توازن پر حالات میں تبدیلی کے اثر کی پیش گوئی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ [3] اس اصول کا نام فرانسیسی کیمیا دان ہنری لوئس لی شیتیلے کے نام پر رکھا گیا ہے اور بعض اوقات اس کا کریڈٹ کارل فرڈینینڈ براؤن کو بھی دیا جاتا ہے، جنھوں نے اسے آزادانہ طور پر دریافت کیا۔ اس کی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے:

اگر کسی نظام کا توازن کسی ایک یا متعدد تجزیاتی عوامل (درجہ حرارت، دبائو یا ارتکاز) کی وجہ سے تبدیل ہوجائے تو نظام بطور خود تبدیلیوں کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ کم کرتے ہوئے اس کو توازن کے ایک نئے مقام پر لے جانے کی کوشش کرتا ہے

— 

حرحرکیاتی توازن سے باہر کے پس منظر میں، لی شیتیلے کے اصول کے زیادہ عمومی بیان میں تضاد کے مظاہر پیدا ہو سکتے ہیں۔

لی شیتیلیئر کے اصول کو بعض اوقات حرحرکیات کے علاوہ دیگر موضوعات پر گفتگو میں بھی اشارہ کیا جاتا ہے، لیکن یہ موجودہ مضمون کا بنیادی موضوع نہیں ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Le Chatelier's principle (video)"۔ Khan Academy (بزبان انگریزی)۔ 20 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2021 
  2. Anne Marie Helmenstine (2020)۔ "Le Chatelier's Principle Definition"۔ ThoughtCo۔ 20 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2022 
  3. David W. Ball، Jessie A. Key (2014-09-16)۔ "Shifting Equilibria: Le Chatelier's Principle"۔ Introductory Chemistry – 1st Canadian edition (بزبان انگریزی)۔ Victoria, B.C: BCcampus: OpenEd۔ ISBN 978-1-77420-003-2 – opentextbc.ca سے