مئی مکھیاں (علمی نام: Trichoptera) پردارحشرات میں کی ایک قسم ہے جو دنیا کے ہر علاقے میں، پانی کے قریب بائی جاتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس زمرے ميں 14000 قسمیں اور 43 جاندان ہیں۔

Glyphotaelius pellucidus
مئی مکھیاں

تاريخ

ترمیم

سب سے پرانی ہڈیوں اور جانداروں کی باقیات کی کھوج کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی مئی مکھیاں پرمين کے زمانے ميں (298 ملین سال پہلے) رہتے تھے۔ موجودہ زمانے ميں دنيا میں اس زمرے میں 650 تسلیم شدہ قسمیں ہيں۔ سائنسدانوں کا دعوٰی ہے کہ یہ سچ ہے کہ مئی مکھیاں جیسی تتلیاں أمفيسمينوبتيرا حشرات سے ارتقا پزیر ہو گئے۔

توصیف

ترمیم

مئی مکھی کا جسم سر، سینہ، پیٹ، پروں کے دو جوڑوں، طویل ینٹینا کا ایک جوڑے اور ٹانگوں کے تین جوڑوں پر مشتعمل ہوتا ہے۔ اس کے پروں کی سطح پر بال ہوتے ہيں۔ اس کا پھیلاﺅ (وُسعتِ پَر) 2 – 3 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ سامنے کے پروں کا رنگ بھورا يا خاکستری ہوتا ہے۔ پيچھے کے پر سامنے کے پروں سے مختصر اور روشن ہوتے ہيں۔ مادہ مئی مکھی پانی میں انڈے دیتی ہے۔ یہ حشرات کے پاس تین ارتقائی مرحلے (انڈا، حور لاروا، بلوغ ) ہيں۔ حور لاروہ پانی میں رہتا ہے اور پھیپھڑوں کے ذریعہ سے تنفس کرتا ہے۔ ہر حورلاروہ کے پاس 5 – 7 ارتقائی مرحلے ہیں۔ حورلارواں گوشت خور ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم