29 مئی 1453ء کو جزووی چاند گرہن واقع ہوا تھا۔ اِس گرہن کو فتح قسطنطنیہ کے وسطی زمانہ میں دیکھا گیا تھا۔[1]

زمین کے سائے میں گرہن زدہ چاند کا داخلہ

تاریخ ترمیم

اِس چاند گرہن کو قسطنطنیہ کی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے کیونکہ 6 اپریل 1453ء کو عثمانی سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ کا محاصرہ شروع کیا تھا جو 29 مئی 1453ء کو فتح قسطنطنیہ پر ختم ہوا۔ یہ گرہن محاصرہ قسطنطنیہ کی آخری رات دیکھا گیا تھا۔ قدیمی پیشگوئیوں کے مطابق بازنطینی سلطنت کے زوال کا اثر ایک چاند گرہن کے وقوعہ پر بتایا گیا تھا۔ اِس اعتبار سے یہ گرہن بازنطینی سلطنت کے اختتام پر دیکھا گیا۔ یہ مشہور پیشگوئی خونی چاند کی پیشین گوئی کے مطابق سرخ چاند والا گرہن تھا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم