مائٹی راجُو ایک گرین گولڈ اینیمیشن پرائیویٹ لیمیٹیڈ کی جانب سے تیار کیا جانے والا بھارتی اینیمیشن کارٹون سیریز ہے۔ اس کا مرکزی کردار راجو ہے۔ اس کا باپ ایک سائنس دان ہے۔ کارٹون سیریز میں راجو کی ماں اور اس کے پالتو کتے کو دکھایا گیا ہے۔ عام طور سے راجو ایک چھوٹا اسکولی بچہ ہے۔ وہ مشکل وقت میں مائٹی راجو نام کی کرشماتی اور طاقتور بچے میں بدل جاتا ہے۔ یہ کہانی آریہ نگر نام کے فرضی شہر میں بنائی گئی۔ راجو اب عام بچے سے مائٹی راجو بنتا ہے تو وہ بے حد طاقتور اور کئی صلاحیتوں کا مالک بنتا ہے۔ وہ جرم سے لڑنے کے لیے آریہ نگر کے پولیس کمشنر سے بھی رابطے میں ہوتا ہے۔ ایک ساتھ کئی افراد کا مقابلہ کر سکتا ہے اور تن تنہا جرم کو ختم کر سکتا ہے۔ اسے عصری آلات کا استعمال نیز امن و امان کو درہم برہم کرنے والی شخصیت کا مقابلہ کرنے اور ان کی بیخ کنی کا ہنر بھی اچھے سے آتا ہے، جس کی وجہ سے اس شو کی بچہ اور کئی بھارتی بچوں کی پسند بنتا ہے۔

اس کردار کا نام مائٹی راجو در حقیقت ایک اور سیریل چھوٹا بھیم کے کردار راجو سے لیا گیا ہے۔ ظاہری طور پر ایک سیریل کے راجو اور متذکرہ سیریل کے مائٹی راجو میں کئی مشابہتیں ہیں، حالانکہ چھوٹا بھیم اور اس کے ساتھ دیہی پس منظر میں دکھتے ہیں اور مائٹی راجو شہری کردار ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹا بھیم سیریل میں راجو کا کردار بہت محدود ہے جب کہ مائٹی راجو اس عنوان کے سیریل کا مرکزی کردار ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم