مائی دہائی

پاکستانی لوک گلوکارہ

مائی دہائی ( ولادت:1943ء/1944ء )[1] سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی لوک گلوکارہ ہے۔ انھوں نے مائی دہائی بینڈ کے نام سے ایک لوک بینڈ تشکیل دیا جس میں ہارمونیم اور ڈھول بجانے والے، محمد فقیر اور جمال شب شامل تھے۔ مائی دہائی اور ان کے بینڈ نے2015ء میں امریکا کے ایس ایکس ایس ڈبلیو میوزک(SXSW) میں نغمے پیش کیے، [2] جہاں پر ان کی موسیقی کافی مقبول رہی۔[3] میوزک سیریز کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں بطور نمایاں فنکار کی حیثیت سے نمائش کے بعد وہ قومی ٹیلی ویژن پر بے حد مقبول ہوگئیں۔[4][5] کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 کے لیے مائی دہائی نے دو گانے ریکارڈ کرائے، یہ دونوں نغمے کافی مشہور رہے۔

مائی دہائی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1920ء (عمر 103–104 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع تھرپارکر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

مائی دہائی کی پیدائش 1943ءیا 1944ء[1] میں برطانوی ہند کی ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں ہوئی۔ اپنی والدہ خندہ بائی سے مائی دہائی نے گانا سیکھا جو شادی بیاہ اور دیگر تقاریب پر لوگ گیت گاتی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوا اور صحرائے تھر علاقے میں مقیم ہو گیا۔ والد ہ کی وفات کے بعد مائی دہائی نے بھی لوک گیت گانے شروع کیے۔[6] مائی دہائی کہتی ہیں کہ کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کا خاندان بھارت سے ہجرت کرکے کب پاکستان منتقل ہوا، 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد سے 1965ء تک بھارت سے لوگ پاکستان ہجرت کرتے رہے۔[6] مائی دہائی کا تعلق مسلمان گلوگار برادری منگھار سے تھا، جو سرحد کی دونوں جانب موجود ہے اور اپنی مخصوص روایات اور ثقافت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ایک سندھی شاعر اور سیاست دان سردار شاہ نے انھیں حیدرآباد، سندھ میں متعارف کرایا۔ اپنی انوکھی آواز کی بنا پر آہستہ آہستہ وہ ملک بھر میں مقبول ہونی لگی۔

پس منظر اور کیریئر ترمیم

مائی دہائی کا تعلق منگنیار برادری سے ہے۔

کوک سٹوڈیوسیزن 8 ترمیم

مائی دہائی نے مشہور موسیقی پروگرام کوک سٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں دو گانے گائے جس کے بعد ان کو دنیا بھر میں پہچان ملی ہے۔

ڈسکوگرافی ترمیم

فلمو گرافی ترمیم

  • ہو من جہاں - "سرک سرک"

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Govind Menghwar (21 فروری 2016)، "Culture: Song of the desert"، DAWN، 18 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2018 
  2. "SXSW Music 2015: Ancient Songs With a Rocking Beat"۔ Jon Pareles۔ 19 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2015 
  3. "Mai Dhai embarks on a musical journey to the US"۔ دی نیوز۔ 21 مارچ 2015۔ 1 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2015 
  4. "Coke Studio Season 8 Artists' List Released"۔ The Daily Times۔ 20 جون 2015۔ 23 جولائی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2015 
  5. "Coke Studio Season 8 Songs & Artists Revealed!"۔ Pakistan Advertisers Society۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2015 
  6. ^ ا ب 'پہلے گاتی تو بیٹیوں کی شادی نہ ہوتی' – Pakistan – Dawn News