ماتا امرتا نندا مائی
امرتا نندا مائی جنہیں ’اماں‘ بھی کہا جاتا ہے اپنی جپھی یا بغل گیری کے وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ہندوستان میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد امرتا نندا مائی کی پیروکار ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اب تک دو کروڑ ساٹھ لوگوں سے گلے مل چکی ہیں۔ جنوری دو ہزار پانچ میں امرتا نندا مائی نے ایشیا میں آنے والے سمندری طوفان سونامی کے متاثرین کے لیے ایک ارب روپے یعنی تئیس ملین ڈالر کا عطیات جمع کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
ماتا امرتا نندا مائی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 ستمبر 1953ء (71 سال)[1] |
شہریت | بھارت |
مناصب | |
چانسلر | |
آغاز منصب 2003 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | سکھ گرو ، مذہبی رہنما |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
’جپھی گرو‘ کے حوالے سے معروف اس خاتون کو ’درشن‘ نامی دستاویزی فلم کا موضوع بنایا گیا تھا اور یہ فلم اس سال[کون سا؟] کے اوائل میں کانز میں پیش کی گئی تھی۔ امرتا نندا مائی ہر سال عالمی دورہ کرتی ہیں۔
پیرس میں ’سینما ورائٹی فیسٹیول‘ کے موقع پر انسانوں کے لیے ان کی خدمات کی بنا پر خراج عقیدت کے طور اداکارہ شیرون سٹون نے 2007ء میں اعزاز پیش کیا۔
- ↑ بنام: Amma — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/fd8f3a7b9a4c4634b4bbae2793df7d3b — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017