ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ/زیر نظر الفاظ
یہ صفحہ ایک نظر میں: الفاظ کے انتخاب میں محتاط رہیں، غلط الفاظ کا استعال تعصب، غیر درست معلومات یا جارحانہ انداز کا تاثر دے سکتا ہے۔ صاف اور واضح زبان کا استعمال کریں۔ |
ویکیپیڈیا پر کوئی لفظ یا اظہار خیال ممنوع نہیں، البتہ بعض تاثرات کو انتہائی احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہیے، کیوں کہ یہ تعصب کا تاثر دے سکتے ہیں۔ چاپلوسی، اہانت آمیز، مبہم، فرسودہ یا ایک خاص نقطۂ نظر کی توثیق پر مبنی تاثرات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔
ایسے الفاظ جو جانبداری کا تاثر دے سکتے ہیں
مبالغہ آمیز
… افسانوی، عظیم، تحسین، دوراندیش، ممتاز، معروف، مشہور، اعزاز یافتہ، تاریخ ساز، جدید، غیر معمولی، شاندار، کامیاب، شہرت یافتہ، قابل ذکر، با اعتبار، عالمی معیار، معزز، قابل ذکر، ہنر شناس، قابل احترام، بہت اچھا …
متنازع القاب
… فرقہ، نسل پرست، منحرف، مسلک، بنیاد پرست، بدعتی، شدت پسند، شدت پسند، کافر، دہشت گرد، آزادی کا ہیرو، طرفدار، اسطوره/ افسانہ، -محدود، جعلی-، متنازع …
بے دلیل انتساب
… کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ، کئی علماء/اسکالر کا بیان ہے، یہ خیال کیا جاتا ہے/مانا جاتا، بہت سے لوگوں کی رائے ہے، سب سے زیادہ احساس کرتے ہیں، ماہرین کہہ چکے ہیں، اسے اکثر لوگوں نے بیان کیا ہے، یہ وسیع پیمانے پر سمجھا جاتا ہے، تحقیق ہے، دیکھا گیا ہے، سائنس کہتی ہے، یہ اکثر کہا جاتا ہے …
مشکوک اظہار
… مفروضہ، بظاہر، دعوے دار، مبینہ، ملزم، نام نہاد …
ادارتی اظہار رائے
… نمایاں طور پر (خاص طو پر، ناموری سے؛ یادگاری کے طور پر؛ مشہور طور پر)، دلچسپ طور پر، قابل غور، لازمی طور پر، قیقی طور پر (واضح اظہار کے ساتھ؛ فی الواقع؛ فی الحقیقت، واقعتا؛ درحقیقت؛ اصلاً)، بلاشبہ، صاف طور پر، سراسر، واضح طور پر (یقینا، ظاہراً)، خوش قسمتی سے، خوشی سے، بدقسمتی سے، دردناک طریقے پر (المیہ انداز میں)، بے وقت (بے موقع، ناموزوں؛ قبل از وقت؛ ناوقت)…
مترادفات بیان
… فاش کرنا، نشاندہی کرنا، بے نقاب کرنا، وضاحت کریں، تلاش کریں، یاد رکھیں، مشاہدہ کرنا، اصرار کرنا، قیاس آرائی کرنا، قیاس، دعوی کرنا، دعوے سے کہنا، تسلیم کرنا، اعتراف کرنا، انکار کرنا، وضاحت کرنا …