ڈگلس مارٹن ینگ (15 اپریل 1924ء - 18 جون 1993ء) ایک انگریز فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی تھا جو گلوسٹر شائر اور ورسٹر شائر کے لیے کھیلتا تھا۔ وہ دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز تھے۔ ینگ نے 1946ء سے 1948ء تک ووسٹر شائر کے لیے پھر 1949ء سے 1964ء تک گلوسٹر شائر کے لیے کھیلا۔ انھوں نے گلوسٹر شائر کے ساتھ اپنے کیریئر میں 23,400 رنز بنائے جس میں 40 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا سب سے کامیاب سال 1959ء میں آیا جب وہ 2090 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ یہ دوسرا موقع تھا کہ انھوں نے ایک سیزن میں 2000 رنز مکمل کیے، 1955ء میں بھی ایسا کیا تھا۔ 1962ء میں اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے خلاف رونالڈ نکولس کے ساتھ 395 رنز بنائے جو گلوسٹر شائر کی طرف سے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس اوپننگ اسٹینڈ ہے۔ ینگ نے اپنا سب سے زیادہ فرسٹ کلاس سکور 198 بنایا۔ اپنے کھیل کے کیریئر کے خاتمے کے بعد وہ جنوبی افریقہ ہجرت کر گئے، جہاں وہ ایک کرکٹ کمنٹیٹر کے طور پر ریڈیو پر باقاعدگی سے نمودار ہوئے۔ [1]

مارٹن ینگ
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا سلو گیند باز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 475 2
رنز بنائے 24,555 22
بیٹنگ اوسط 30.69 11.00
100s/50s 40/113 0/0
ٹاپ اسکور 198 21
گیندیں کرائیں 208
وکٹ 4
بولنگ اوسط 43.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 2/35
کیچ/سٹمپ 178/– 1/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 12 اپریل 2023

حوالہ جات

ترمیم
  1. Christopher Martin-Jenkins, Ball by Ball, Grafton, London, 1990, p. 150.