مارٹی کین
مارٹن اوون کین (پیدائش: 16 مئی 1988ء) نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والا امریکی کرکٹ کھلاڑی ہے جو سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے 2009ء اور 2017ء کے درمیان کھیلا اور فی الحال ریاستہائے متحدہ کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] جون 2020ء میں انھوں نے یونان میں تھیسالونیکی سٹار کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ایک عرصہ گزارا۔ [2]جون 2021ء میں اسے پلیئرز ڈرافٹ کے بعد امریکا میں مائنر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [3] دسمبر 2021ء میں کین کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ریاستہائے متحدہ کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل دستے میں شامل کیا گیا۔ [4] [5] بعد میں اسے آئرلینڈ کے خلاف میچوں کے لیے امریکا کے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 22 دسمبر 2021ء کو امریکا کے لیے آئرلینڈ کے خلاف کیا۔ [7]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | مارٹن اوون کین |
پیدائش | نیلسن, نیوزی لینڈ | 16 مئی 1988
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا سلو گیند باز |
حیثیت | آل راؤنڈر |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 23) | 22 دسمبر 2021 بمقابلہ آئرلینڈ |
آخری ٹی20 | 17 جولائی 2022 بمقابلہ پاپوا نیو گنی |
ماخذ: Cricinfo، 17 جولائی 2022ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Marty Kain"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2015
- ↑ "Nelson coach Marty Kain signs up for Greek cricketing odyssey"۔ Stuff۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولائی 2020
- ↑ "All 27 Teams Complete Initial Roster Selection Following Minor League Cricket Draft"۔ USA Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2021
- ↑ "Team USA Men's Squads Named for Irish Series in Florida"۔ USA Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2021
- ↑ "Teenagers Jariwala, Vaghela named in USA squad for Ireland series at home"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2021
- ↑ "USA Name Squad Replacements for Dafabet USA v Ireland Men's International Series 2021"۔ USA Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2021
- ↑ "1st T20I, Lauderhill, Dec 22 2021, Ireland tour of United States of America and West Indies"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2021