ماساباتا کلاس جنوبی افریقہ کی ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بوٹ شبیلو سے تعلق رکھتی ہیں [1]۔ ماساباتا کلاس جنوبی افریقہ میں 03 فروری 1991ء کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پچاس کے قریب ایک روزہ میچ اور تقریباََ اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور دائیں ہاتھ سے درمیانے درجے کی تیز گیند بازی کرتی ہیں۔  ۔

ماساباتا کلاس
ذاتی معلومات
مکمل ناممساباتا میری کلاس
پیدائش (1991-02-03) 3 فروری 1991 (عمر 33 برس)
بوتشابیلو، فری سٹیٹ، جنوبی افریقہ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 58)6 اکتوبر 2010  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ایک روزہ31 مارچ 2022  بمقابلہ  انگلینڈ
ایک روزہ شرٹ نمبر.5
پہلا ٹی20 (کیپ 25)14 اکتوبر 2010  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی204 اگست 2022  بمقابلہ  سری لنکا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2006/07–2016/17فری سٹیٹ
2017/18– تاحالنارتھ ویسٹ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 58 47
رنز بنائے 105 39
بیٹنگ اوسط 5.52 4.33
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 15 12*
گیندیں کرائیں 2,162 761
وکٹ 53 26
بولنگ اوسط 32.35 38.73
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 3/27 2/7
کیچ/سٹمپ 11/– 9/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 15 ستمبر 2022ء

ٹیمیں ترمیم

ماساباتا کلاس نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • سینٹرل ویمن
  • ساؤتھ افریقن ویمن

کیریئر ترمیم

2010ء میں ان کا ون ڈے کرکٹ کا آغاز سری لنکا کے خلاف ہوا ۔ سال 2010ء میں انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا  بین الاقوامی سطح پر آغاز نیدرلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ انھیں 2018ء میں ان چودہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے شامل کیا جنہیں سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی قومی کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ مئی 2019ء میں، پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں، ماساباتا کلاس خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی دسویں باؤلر بن گئیں۔[2]

ایک روزہ کیریئر ترمیم

ماساباتا کلاس نے 53 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 31 اننگز شامل ہیں ، وہ 13 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ماساباتا کلاس نے 101 اسکور کیے۔ انھوں نے 5.61 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 15 رہا۔ انھوں نے نہ تو کوئی نصف سینچری بنائی  اور نہ ہی سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 10 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 11 کیچ پکڑے۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر ترمیم

ماساباتا کلاس نے 43 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 13 اننگز شامل ہیں ، وہ 5 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ماساباتا کلاس نے 38 اسکور کیے۔ انھوں نے 4.75 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 12 رہا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 2 چوکے مارے مگر چھکا مارنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 8 کیچ پکڑے۔ ستمبر 2019ء میں انھیں جنوبی افریقہ میں خواتین کی ٹی20 سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے ٹربلینس ایلیون ٹربالنچے الیون اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ جنوری 2020ء میں انھیں آسٹریلیا میں 2020ء آئی سی سی خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ 23 جولائی 2020ء کو انھے جنوبی افریقہ کے 24 خواتین کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاکہ وہ انگلینڈ کے دورے سے پہلے پریٹوریا میں تربیت شروع کر سکیں۔فروری 2022ء میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "ماساباتا کلاس"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022 
  2. "Cricket South Africa launches four-team women's T20 league"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019