مانسہرہ انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج

مانسہرہ انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج (MIPS)، مانسہرہ، پاکستان میں نجی ہائی اسکول ہے۔ اس کی بنیاد 1995 میں انجینئر شیر افضل خان سواتی نے رکھی تھی۔ یہ اسکول سطح سمندر سے تقریباً 3400 فٹ بلندی پر ایبٹ آباد روڈ پر گورنمنٹ کے خوارک کے گودام کے پاس واقع ہے۔[1][2]

انتظامیہ

ترمیم

اس اسکول کا انتظام شیر افضل خان سواتی اور فیصل خان سواتی کر رہے ہیں۔ اسکول اور کالج دونوں ہی بورڈنگ مہیا کرتے ہیں۔ اسکول میں 750 سے زائد اور کالج میں 400 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 45 بچوں کو ادارے کی طرف سے مکمل مالی امداد ملتی ہے۔ فیکلٹی 50 عملے پر مشتمل ہے۔ [3]

سہولیات

ترمیم

اسکول 35 کنال کے رقبے پر محیط ہے۔ کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے سہولیات موجود ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم