کنال (اکائی) زمین  کے رقبہ کی پیمائشی اکائیات میں سے ایک مشہور اکائی ہے جو پاکستان اور بھارت میں مستعمل ہے۔ علاوہ ازیں یہ زمین کی پیمائشی اکائی کے طور پر بھارت کے صوبوں ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب، بھارت میں اور جموں و کشمیر میں اور پاکستان کے تمام صوبوں میں رائج الوقت ہے۔

پیمائش

ترمیم

ایک کنال (زمینی خطہ پیمائش کے اعتبار سے ) 20 [[مرلہ (اکائی)]] کے برابر ہے۔ دیسی نظام میں 20 مرلے مل کر ایک کنال تشکیل دیتے ہیں۔ البتہ شہروں میں 16 مرلہ رقبے کو بھی ایک کنال قرار دیا جا تا ہے۔ اِس لحاظ سے ایک کنال(20 مرلے) میں 605 مربع گز اور 5,445 مربع فٹ کے برابر ہوتا ہے۔

مختلف متبادل پیمائشی اکائیاں

ترمیم

ایک کنال مختلف پیمائشی پیمانوں میں یوں متبادل ہے کہ:

مزید دیکھیے

ترمیم