ماہنامہ

ایک ہی اصطلاح کے ذریعہ حوالہ کردہ عنوانات

ماہنامہ (انگریزی: Monthly) کسی ایسے رسالے کو کہا جاتا ہے جس کا دورانیہ ماہانہ ہو۔ یہ دورانیہ انگریزی سالوں یا پھر کسی اور تقویم کے اعتبار سے ہو سکتا ہے۔ مثلًا بر صغیر میں کچھ رسالے جنوری، فروری وغیرہ کی مناسبت سے چھپتے ہیں تو کچھ رسالے اسلامی مہینوں کی مناسبت سے شعبان و رمضان کی مناسبت سے چھپتے ہیں۔ اس کے علاوہ اشاعتی ادارے ماہانہ دورانیے میں شروع مہینے، وسط یا پھر اختتام میں چھاپ سکتے ہیں۔ ماہنامے پورے مہینے کی خبروں اور واقعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں عمومًا تفصیلی اور تجزیاتی مضامین بھی چھپتے ہیں۔ ہفتہ وار رسالوں کی طرح ان رسالوں کو بھی کئی بار خریداروں کے مختلف زمروں کے حساب سے چھاپا جاتا ہے، جیسے کہ خواتین کے ماہنامے، بچوں کے ماہنامے، معمرین کے ماہنامے، وغیرہ۔

1945ء میں بچوں کے تیلگو زبان کے ماہنامے بالا کا سروق جس کی ادارت نیائے پتی راگھوا راؤ کیا کرتے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم