ماہنامہ مر اۃ العارفین انٹر نیشنل

"ماہنامہ مر اۃ العارفین انٹر نیشنل"اردو کا ماہانہ تحقیقی مجلہ ہے-مذکورہ ماہنامہ کا نام سید الشہداءنواسہ رسول حضرت امام حسین(رض) کی ایک عظیم تصنیف مراۃ العارفین پررکھا گیاہے-مراۃ آئینے کو کہتے ہیں جبکہ عارفین عارف کی جمع ہے اور عارف کے معنی اللہ تعالیٰ کی معرفت اور پہچان رکھنے والاکہ ہیں - "مر اۃ العارفین " نام رکھنے کا مقصد سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒکی نسبت سے اس مجلہ کا شائع ہونا اور اورعارفین( صوفیا)کی تعلیمات کواس آئینے (ماہنامہ) میں پیش کرنا ہے۔[1]

'
چیف ایڈیٹرصاحبزادہ سلطان احمد علی
زمرہاسلامی صوفی مجلہ
دورانیہماہانہ
تعداد اشاعت1 لاکھ سے زائد
ناشرالعارفین پبلیکیشنز
بانیسلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی صاحبؒ
تاسیساپریل 2000ء
ملکپاکستان
مقام اشاعتلاہور، پنجاب
زباناردو
ویب سائٹhttps://www.mirrat.com/

مجلہ کی تاریخ

ترمیم

مر اۃ العارفین انٹرنیشنل کا اجرا سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہوؒسے چلائی جانے والی تحریک اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے پلیٹ فارم سے کیاگیاہے -جس کا باقاعدہ آغازبانی اصلاحی جماعت سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی صاحبؒ کے حکم اور رہنمائی سے اپریل2000ءمیں ہوا-[2][3] مراۃ العارفین اپنے اعلیٰ علمی مقاصد اورتحقیقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اکیس سال سے بغیر کسی تعطل باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے-میگزین کے چیف ایڈیٹر کے فرائض منصبی چیئر مین مسلم انسٹی ٹیوٹ و سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروکارلاکرباخوبی سر انجام دے رہے ہیں[4][5] جبکہ ایڈیٹرکے فرائض عظیم سیاسی و ادبی شخصیت جناب طارق اسماعیل ساگر صاحب بااحسن ادا فرما رہے ہیں-

ماہنامہ مراۃ العارفین کے اغراض و مقاصد

ترمیم

مر اۃ العارفین کے اولین بنیادی مقاصدمیں اتحادامت کا فروغ ہے-یہ تحقیقی مجلہ اقبال کے فلسفہ فکر"نکل کر خانقاہوں سے ادا کررسم شبیری " کا عملی ثبوت پیش کیے ہوئے ہے- الغرض !سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ کی نسبت سے شائع ہونے والا تحقیقی مجلہ فلسفہ وحدانیت کا ترجمان، اصلاح انسانیت کا پیمبر، اتحاد ملتِ بیضا کے لیے کوشاں اورنظریہ پاکستان کی روشنی میں استحکام پاکستان کا داعی ہے- یہ ماہنامہ تصوف و عرفان، ادب و معاشرت، قومی افق وعالمی حالات، معاشیات واقتصادیات کا نظریہ پاکستان کی روشنی میں واحد ترجمان ہے-[6][7][8]

ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع ہونے والے مضامین کا اجمالی خاکہ

ترمیم

اس ماہنامہ میں ہر قسم کے دینی، ملی اور سیاسی موضوعات پر مبنی مضامین شامل ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی حالات اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی تحقیقی مقالہ جات پیش کیے جاتے ہیں-ماہنامہ مر اۃ العارفین میں درج ذیل موضوعات پر مختلف عنوانات کے تحت بیشتر مضامین شائع کیے جاتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

اسلامی مضامین

ترمیم

ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع ہونے والے اسلامی مضامین اسلام کے حقیقی پیغام پر مشتمل ہوتے ہیں-اوربہت سے ایسے نکات کو آشکار کیا جاتا ہے جس کو عام طور پر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں- مجلہ میں بالخصوص معاشرتی مسائل کاحل قرآن و سنت سے پیش کیا جاتا ہے- مزیدبراں پر صوفیا کرام کی تعلیمات اور امن و محبت کے درس پر مبنی مضامین کو پیش کیا جاتا ہے۔

باھوؒ شناسی

ترمیم

یہ ماہنامہ چونکہ حضرت سلطان العارفینؒ کی نسبت سے شائع ہوتا ہے اس لیے ایک گوشہ باھوؒ شناسی کا ہوتا ہے جس میں سلطان العارفین ؒ کی تصانیف کا قسط وار حصہ شامل کیا جاتا ہے-اس کے علاوہ حضور سلطان العارفینؒ کے پنجابی ابیات کی تشریح آسان فہم انداز میں کی جاتی ہے- مزید براں قرآن و احادیث کی روشنی میں آپؒ کے پنجابی ابیات کو پیش کیا جاتا ہے اس کے علاوہ آپؒ کی حیات و تعلیمات کے حوالے سے علمی اور تحقیقی مضامین بھی شامل کیے جاتے ہیں-[9]

قومی و بین الاقوامی

ترمیم

ماہنامہ میں ملکی، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر مضامین شامل کیے جاتے ہیں -تحقیقی ادارہ مسلم انسٹی ٹیوٹ انسانیت کو درپیش مسائل پربالعموم اور بالخصوص اتحاد و امت و استحکام پاکستان کے فروغ کے لیے مختلف نوعیت کے عالمی ملکی و بین الاقوامی پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے-جس میں دنیا بھر کے محققین نہ صرف ان مسائل پر گفتگو کرتے ہیں بلکہ ان مسائل کے حل کے لیے ممکنہ تجویز بھی پیش کرتے ہیں اور ان پروگراموں کی تفصیلی رپورٹ ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع کی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں-

صلائے عام

ترمیم

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام جانشین سلطان الفقر حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلہ الاقدس کی قیادت میں پاکستان کے مختلف اضلاع میں سالانہ ملک گیر دورہ میلاد مصطفیٰﷺ کی صورت میں وقوع پزیر ہوتا ہے اس کی رپورٹ صلائے عام کے تحت ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ صلائے عام میں مرکزی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب کے مختلف عنوانات پر خطبات کو ایڈیٹنگ کے بعد شائع کیا جاتاہے-

ماہنامہ مر اۃ العارفین کے خصوصی نمبرز

ترمیم

ماہنامہ مر اۃ العارفین مختلف موضوعات پر خصوصی شمارے شائع کرتا ہے جو عہد حاضر کی ضروریات و توجہیات کے تناظر میں پیش کیے جاتے ہیں -جن میں مسلم امہ کے کشمیر و فلسطین جیسے تاریخی ایشوزشامل ہیں -اس کے علاوہ حالات و واقعات اور تاریخی تناظر میں خصوصی نمبرز کی اشاعت کا بکثرت اہتمام کیا ہے جن میں ملی و قومی مسائل پرمبنی شمارے بھی شامل ہیں-ان خصوصی شمارہ جات  میں مختلف جامعات کے محققین کی ماہرانہ رائے سے عوام الناس کوآگاہ کرتے ہیں -[10][11]

حلقہ قارئین

ترمیم

اپریل2000ء سے اب تک اس ماہنامہ کواکیس سال مکمل ہو چکے ہیں اور آج یہ ماہنامہ فی الواقع دینی و ملی صحافت میں کثیر الاشاعت ماہنامہ بن چکا ہے- جس کی ایک لاکھ کاپیاں ہر مہینے شائع ہو رہی ہیں جو ادارہ کی محنت، مسلسل کوشش اور مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے- ماہنامہ کے نمائندے پاکستان کے تقریباًتمام اضلاع میں موجود ہیں جوعوام الناس تک نہ صرف مذکورہ ماہنامہ کوپہنچاتے ہیں بلکہ تمام علمی حلقوں، پاکستان کی تمام چھوٹی بڑعی جامعات، تعلیمی اداروں اور لائبریریز تک رسائی بہم پہنچاتے ہیں- پاکستان کے علاوہ10بیرون ممالک میں بھی ماہنامہ کے نمائندے موجود ہیں- ماہنامہ مر اۃ العارفین اپنے قارئین کونہ صرف مثبت رویوں سے روشناس کرواتا ہے بلکہ مسلکی اور فرقہ وارانہ تعصبات پر مبنی سوچ سے بالا ترطرز فکر دیتا ہے-[12]

مزید دیکھیے

ترمیم

https://www.mirrat.com/

حوالاجات

ترمیم
  1. تعارف ماہنامہ مراۃالعارفین انٹرنیشنل۔ "تعارف ماہنامہ مراۃالعارفین انٹرنیشنل"۔ ماہنامہ مراۃالعارفین انٹرنیشنل۔ اخذ شدہ بتاریخ https://www.mirrat.com/pages/4 
  2. مرۃالعارفین انٹرنیشنل۔ "(Life of Sultan-ul-Faqr (6th)(RA | مرۃالعارفین انٹرنیشنل"۔ www.mirrat.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2021 
  3. Founder of Islahi Jammat۔ "Founders :: Al-Arifeen"۔ alarifeen.webnode.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2021 
  4. Mirrat-ul-Arifeen International Chief Editor of monthly magazine۔ "Sahibzada Sultan Ahmad Ali – Run Towards Allah" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021 
  5. Chief Editor of monthly magazine Mirrat-ul-Arifeen International (2018-03-28)۔ "Lecture: Teachings of the Sufi Mystics: Poetry as a Source"۔ American Islamic College (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021 
  6. "نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیّری"۔ concordance.allamaiqbal.com 
  7. "نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری"۔ Daily پاکستان 
  8. "علامہ اقبال - نظم"۔ Rekhta 
  9. Mirrat-ul-Arifeen magazine Sufism ideal of Sultan Bahoo (2020-12-11)۔ "Sultan Ahmad Ali chosen PM of Junagadh, says state part of پاکستان"۔ Voice of Sindh (بزبان انگریزی)۔ 14 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021 
  10. "پاکستان Number | Mirrat Ul Arifeen International اگست 2018 | | Alfaqr Tv" (بزبان انگریزی)۔ 2018-08-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 [مردہ ربط]
  11. Alfaqr Tv۔ "Special Edition of "Mirrat Ul Arifeen" as "Seerat Number" has been published in دسمبر 2017 – video Dailymotion"۔ Dailymotion (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2021 
  12. "Magazine :: Al-Arifeen"۔ alarifeen.webnode.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2021