متحارب ریاستوں کا دور
متحارب بادشاہوں کا دور یا متحارب ریاستوں کا دور ( چینی : 战国时代 , ژانگؤ شدائی ؛ انگریزی : Warring States Period ) پرانے چین کے ژوؤ شاہی خاندان ( چینی : 周朝 , ژوؤ چاؤ ؛ پنائن انگریزی : Zhou dynasty) کے عہد کے دوسرے حصے کو کہتے ہیں۔جو آہنئ دور میں لگ بھگّ 475 قبل مسیح سے 221 قبل مسیح تکّ جاری رہا۔ژوؤ شاہی خاندان پر اس پہلے عروج و زوال کا ایک دور گذر چکا تھا۔ متحارب ریاستوں کے عہد کے بعد 221 قبل مسیح میں چن شاہی خاندان کا دور آیا جنھوں نے ایک بار پھر سے چین کو ایک نظام کے تحت منظم کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ژؤ شاہی خاندان کے بادشاہ کو صرف نام کی حکومت حاصل تھی طاقت اور حکمرانی کے اصل اختیارات مختلف راجاؤں اور جاگیرداروں کے پاس تھے۔
اگرچہ مختلف مورخین نے اس عہد کے مختلف ادوار لکھے ہیں جو 481 قبل مسیح سے لے کر 403 قبل مسیح تک کا زمانہ بتایا جاتا ہے جب کہ سیما قوئن کے بقول یہ دور 475 قبل مسیح کا تھا لیکن یہ روایت بہت کم بیان کی گئی ہے۔ متحارب ریاستوں کی اصطلاح یا متحارب بادشاہوں کا نام ہان شاہی خاندان کے عہد میں مرتب کی گئی ایک تاریخ سے لیا گیا ہے البتہ اس بات پر بحث ضرور ہے کہ ان کے عروج و زوال کے ادوار کیا تھے۔کب سے کب تک عروج تھا اور کب زوال شروع ہوا وغیرہ۔ لیکن بہت سے مورخین نے جن شاہی خاندان (Jin) کے تین طاقتور خاندانوں میں منقسم ہونے کے واقعے کو اس دور کا آغاز قرار دیتے ہیں اور یہ 403 قبل مسیح کا دور تھا۔[1]
سات متحارب ریاستیں
ترمیماس دور میں سات مختلف ریاستوں کے درمیان کش مکش، کھینچا تانی اور جھڑپیں ہوتی رہیں ::
- مغرب میں چن راج ( 秦国 , Qin Guo )
- جنوب میں یانگتسی دریا کے درمیانی حصے پر واقع چو راج ( 楚國 , Chu Guo )
- مشرق میں آدھونک شاندونگ پرانت میں چی راج ( 齐國 , Chi Guo )
- بہت دور مشرق بعید میں موجودہ بیجنگ شہر کے قریب واقع یان راج ( 燕國 , Yan Guo )
- وسط جنوب میں ہان راج ( 韓國 , Han Guo )
- عین مرکز میں ویئی راج ( 魏國 , Wei Guo )
- شمال کے قریب ژوؤ راج ( 赵國 , Zhao Guo )
پس منظر
ترمیممشرقی شاہی خاندان ژاہو کا زوال پانچویں صدی قبل مسیح سے شروع ہو گیا تھا۔ ان کی ریاست اپنے دفاع کے لیے دوسری اتحادی ریاستوں کی افواج پر انحصار کرنے لگی۔ لگ بھگ ایک سو چھوٹی ریاستیں سات بڑی ریاستوں کے اتحاد میں مدغم ہوگئیں جن میں: چُو، ہان، قوئن، ویئئ، یان، قئی اور ژوہو شامل تھیں۔ اگرچہ یہ ریاستیں باہم ضم ہو گئی تھیں لیکن ان کی حکمران بدستور خود مختاری اور شہنشاہی چاہتے تھے اور یہی وہ بنیادی وجہ تھی جس کی بنا پر سینکڑوں جنگیں 535-286 قبل مسیح کے دوران لڑی گئیں۔ [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Readings in classical Chinese philosophy, P. J. Ivanhoe, Bryan William Van Norden, Hackett Publishing, 2005, ISBN 978-0-87220-780-6, ... Warring States Period (Zhanguo shidai). The period 403–221. It began when the Zhou king officially recognized the partitioning of the state of Jin, which had been carved up by and divided among the members of an alliance of other states ...
- ↑ Cartwright, M. (2017, July 12). Warring States Period. Ancient History Encyclopedia. Retrieved from https://www.ancient.eu/Warring_States_Period/