متقدمین کے معنی ہیں پہلے زمانے کے لوگ، وہ لوگ جو پہلے گذر چکے ہیں، پہلے دور کے، دورِ اول سے تعلق رکھنے والے۔ متاخرین کے معنی ہیں بعد میں آنے والے لوگ، اخیر زمانے کے لوگ، بعد کے اشخاص (متقدمین کے مقابل)۔[1] احناف کے نزدیک متقدمین سے مراد وہ علما و فقہا ہیں جنہیں امام ابو حنیفہ اور صاحبین کا زمانہ ملا ہواور ان سے فیض حاصل کیا ہو۔ متاخرین وہ حضرات ہیں جنہیں ائمہ ثلاثہ حنفیہ سے فیض نہ ملا ہو ۔ جبکہ ایک قول کے مطابق امام محمد تک کے علما متقدمین ہیں اور ان کے بعد حافظ الدین بخاری تک کے علما متاخرین ہیں علامہ ذہبی متقدمین و متاخرین کے درمیان حد فاصل تیسری صدی کو قرار دیتے ہیں تیسری صدی سے قبل تک کے علما کرام متقدمین اور تیسری صدی کے آغاز کے بعد علما کرام متاخرین کہلاتے ہیں[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردو_لغت"۔ 12 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2016 
  2. مختصر قدوری صفحہ 40، امام ابو الحسن جعفر بغدادی شبیر برادرز لاہور