متمم دنا
علم وراثیات میں متمم دنا ایک ایسے دنا (DNA) کو کہا جاتا ہے جس کو پیامبر رائبو مرکزی ترشے یا mRNA کا سانچہ (template) استعمال کرتے ہوئے معکوس انتساخہ (reverse transcriptase) کی مدد سے تالیف کیا گیا ہو۔ اس کو انگریزی میں کمپلیمینٹری ڈی این اے کہتے ہیں اور اختصاری طور پر اسے cDNA کہا جاتا ہے۔ اسے وراثیات میں بہت سے اختبارات و تجربات میں استعمال کیا جاتا ہے، مثال کے طور پر حقیقی المرکزہ (eukaryotic) خلیات کے وراثوں کی بدائی المرکز (prokaryotes) خلیات میں مثل تولید (cloning) کے وقت۔