مثلث
وہ شکل جو تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی ہو مثلث کہلاتی ہے۔ مثلث کے ہر خط کو ضلع کہتے ہیں۔
مثلث کے اجزا
ترمیممثلث کے اضلاع اور زاویوں کو اجزائے مثلث کہتے ہیں۔ ان کی تعداد 6 ہے یعنی
- 3 زاویے
اور
- 3 اضلاع
قاعدہ
ترمیموہ ضلع جس پر مثلث کو بنایا جاتا ہے مثلث کا قاعدہ یا Base کہلاتا ہے۔
ارتفاع
ترمیمقائمہ زاویہ مثلث کا وہ ضلع جو قاعدے سے 90 ڈگری کے زاوہے پر موجود ہوتا ہے مثلث کا ارتفاع یا altitude کہلاتا ہے۔
وتر
ترمیمارتفاع اور قاعدے کو ملانے والا خط وتر کہلاتا ہے۔ اس کو hypotenuse بھی کہتے ہیں۔
مثلث کی اقسام بلحاط زاویہ
ترمیمحادہ زاویہ مثلث Acute angle Triangle
ترمیمایسی مثلث جس کاہر ایک زاویہ 90 ڈگری سے کم کا ہو حادہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔
قائمہ زاویہ مثلث Right Angle Triangle
ترمیمایسی مثلث جس کا ایک زاویہ عین 90 ڈگری کا ہو، قائمہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔
منفرجہ زاویہ مثلث Obtuse Angle Triangle
ترمیمایسی مثلث جس کا ایک زاویہ 90 ڈگری سے زیادہ کا ہو، منفرجہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔
مندرجہ بالا مثلثلوں کے ناموں کو یاد کرنے کا اسان طریقہ حقم ہے۔ یعنی ح سے حادہ زاویہ مثلث ق سے قائمہ زاویہ مثلث م سے منفرجہ زاویہ مثلثRight | Obtuse | Acute |
مثلث کی اقسام بلحاظ اضلاع
ترمیممساوی اضلاع مثلث Equllaterral Triangle
ترمیموہ مثلث جس کے تینوں اضلاع باہم لمبائی میں برابر ہوں، مساوی اضلاع مثلث کہلاتی ہے۔
مساوی الساقین مثلث Isosceles Triangle
ترمیمایسی مثلث جس کے دو اضلاع باہم لمبائی میں برابر ہوں، مساوی الساقین مثلث کہلاتی ہے۔
مختلف الاضلاع مثلث Scalene Triangle
ترمیمایسی مثلث جس کا کوئی ضلع بھی آپس میں برابر نہ ہو، مختلف الاضلاع مثلث کہلاتے ہے۔
Equilateral | Isosceles | Scalene |