مجتبٰی شجاع الرحمٰن ولد میاں شجاع الرحمن 9 ستمبر 1967ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1993ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ ایک کاروباری شخصیت ہیں جو 1998ء سے 1999ء کے دوران ایم سی ایل کے کونسلر 1999ء میں ٹیکسیشن کمیٹی ایم سی ایل کے چیئرمین رہے اور(2001ء سے 2002ء) میں ٹاؤن نائب ناظم راوی ٹاؤن سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور بھی رہے۔ 2002ء سے 2007ء کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔ آپ 2008ء کے انتخابات میں بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔2008ء سے 2013ء کے دوران وزیر آبکاری و محصولات اضافی چارج محکمہ اسکول ایجوکیشن ، خزانہ ، خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور ٹرانسپورٹ فرائض سر انجام دیتے رہے۔ آپ 2013ء کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور بطور وزیر آبکاری ومحصولات اپنے فرائض سر انجام دیے۔آپ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلسل چوتھی بار صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ آپ 11 جون 2013ء سے 29 مئی 2015ء تک وزیر قانون و پارلیمانی امور بھی رہے آپ کے والد گرامی 1979 سے 1987ء کے دوران لاہور کے لارڈ میئر اور 26 سال سے زائد عرصہ ایم سی ایل کے کونسلر رہے ۔

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات