روحانی شخصیت ، کارکن تحریک پاکستان، خلف الرشید میاں غلام قادر، سابق میئر لاہور

پیدائش

ترمیم

الحاج میاں شجاع الرحمن 2 جون 1928ء کو پیدا ہوئے،[1]

حالات زندگی

ترمیم

انھوں نے اسلامیہ ہائی اسکول بمانی گیٹ سے میٹرک کیا اور اس کے بعد ادویات کے کاروبار سے منسلک ہو گئے، لاہور کے سابق لارڈ میئر میاں شجاع الرحمن کا تعلق شالیمار ٹاون یو ای ٹی لاہور کے قریب سے تھا۔ میاں شجاع الرحمن کے بھائی میاں ذکا الرحمن بھٹو دور حکومت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے میاں مجتبی شجاع الرحمن مسلم لیگ ن کے اہم رکن ہیں اور شہباز شریف کے دور حکومت میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں اس وقت بھی ممبر صوبائی اسمبلی ہیں۔ میاں شجاع الرحمن بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ کامیاب ہوتے رہے ہیں، لاہور کی میئر شپ کے لیے جب چار گروپ متحرک تھے تو ایک گروپ کی قیادت میاں شجاع الرحمن کر رہے تھے دوسرے گروپ کی قیادت میاں محمد نواز شریف کر رہے تھے۔ میاں شجاع الرحمن ضیا الحق کے خاص لوگوں میں شمار کیے جاتے تھے میاں شجاع الرحمن کی بدولت ہی لاہور کی سیاست میں خاص طور پر بلدیاتی سیاست میں آرائیں برادری آگے آئی،[2]

وفات

ترمیم

5 جون 2000ء کو لاہور میں فوت و دفن ہوئے، آپ کی آخری آرام گاہ شمالی لاہور میں انجینئرنگ یونیورسٹی والے قبرستان میں واقع ہے۔[3]

اولاد

ترمیم
  1. سالنامہ چراغاں ، میگزین گورنمنٹ شالیمار کالج لاہور،، بعنوان، مشاہیر باغبانپورہ لاہور، تحریر و تحقیق مرزا عثمان بیگ
  2. روزنامہ بھلیکھا لاہور، 7 اپریل 2022ء، بعنوان، مشاہیر باغبانپورہ لاہور، تحریر و تحقیق مرزا عثمان بیگ
  3. روزنامہ صدائے وطن لاہور،، بعنوان، مشاہیر باغبانپورہ لاہور، تحریر و تحقیق مرزا عثمان بیگ