مجمع الجزائر (انگریزی: archipelago) (یونانی: Αρхιπέλαγος) جزیروں کے سلسلے یا گچھوں کو کہتے ہیں جو سمندر میں بکھرے ہوتے ہیں۔ لفظ آرکیپیلاگو یونانی الفاظ آرکی (arkhi) مطلب لیڈر یا سربراہ اور پیلاگوس (pelagos) مطلب سمندر سے مل کر بنا ہے جو ابتدائی طور پر بحیرہ ایجیئن (Aegean Sea) کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جو بعد میں بحیرہ ایجیئن میں واقع جزائر (Aegean Islands) کے لیے استعمال کیا جانے لگا کیونکہ بحیرہ ایجیئن میں بہت زیادہ جزائر واقع ہیں۔ آج کل آرکیپیلاگو (archipelago) عمومی طور پر کسی بھی سمندر میں واقع جزائر کے مجموعہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مجمع الجزائر

آرکیپیلاگو یا جزائر کے یہ گچھے عام طور کھلے سمندر میں ملتے ہیں جو کسی بھی قدرتی عمل جیسے کہ آتش فشانی عمل کے نتیجہ میں وجود آئے ہیں اور یہ مٹی، چٹانوں وغیرہ پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔

دنیا کی پانچ بڑی اور جدید سلطنتیں جو جزائر کے مجموعے یا آرکیپیلاگو پر مشتمل ہیں ان میں جاپان، فلپائن، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا اور برطانیہ شامل ہیں۔