جنون
(مجنون سے رجوع مکرر)
جنون (mania / جمع: جنائن) کو طب نفسی میں ایک شدید مزاجی مرض کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے اور اس مرض کی نمایاں علامات میں ؛ انشرح (elation)، اشتعال (agitation)، فرط ہیجان (hyperexcitability)، فرط سرگرمی (hyperactivity) اور خیالات و گمان کی آمد و پیداوار میں بڑھی ہوئی روانی کے ساتھ گفتار و کلام میں تیزی جیسی کیفیات شامل ہوتی ہیں۔ خیالات و گفتار میں تیزی و بیچینی کی کیفیت کو علم طب میں پروازِ افکار (flight of ideas) جیسی اصطلاح کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔[1] اس سے اسم صفت، مجنون (manic) بنایا جاتا ہے اور اس کی جمع مجانین کی جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ایک آن لائن لغت میں جنون کی تعریف کا اندراج۔