محمدعبد الحق بندیالوی
محمد عبد الحق بندیالویعلمائے اہلسنت اور استاذ الاساتذہ ہیں۔
پیدائش
ترمیممحمد عبد الحق بن یار محمد بن سلطان محمد بن شاہ نواز 1349ھ/ 1930ء میں بندیال (ضلع خوشاب) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد یار محمد بندیالوی [1]
تعلیم و تربیت
ترمیمآپ نے صرف و نحو کی کتب اپنے والد سے پڑھیں اور پھر موضع حفیظ بانڈی مضافات مانسہرہ (ہزارہ) میں عبد الغفور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شرح شامی و رسائلِ منطق کی تعلیم حاصل کی۔ یہاں سے ملوالی (اٹک) پہنچے اور (فقہ میں) ہدایہ، شرح عقائد اور کتبِ ادب مولانا نور محمد سے پڑھنے کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ آئے۔ واپس آنے کے بعد کتب معقول محمد دین بدھوی سے اور بعض کتب عطا محمد سے اپنے والد ماجد کے قائم کردہ مدرسہ میں پڑھیں۔ پھر بخاری شریف مولانا محب النبی سے جامعہ نظامیہ رضویہ وزیرآباد میں پڑھی، جبکہ یہاں ہی بعض کتب شیخ القرآن علامہ عبدالغفور ہزاروی سے پڑھیں۔ پھر واپس گھر تشریف لائے اور اپنے دار العلوم میں تمام علوم حدیث کا عطا محمد سے لیا۔ آپ کی دستار بندی جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد میں ہوئی ۔ اور 1962ء میں آپ نے فراغت حاصل کی۔ ، [2] [2۔
دینی و ملی خدمات
ترمیمآپ دار العلوم مظہریہ امدادیہ بندیال کے جملہ انتظام و انصرام کی دیکھ بھال کے علاوہ علوم عربیہ کی تدریس بھی فرماتے ہیں۔ علاقے کے شرعی فیصلے آپ ہی فرماتے ہیں۔ آپ کے فیصلے کو لوگ دل وجان سے قبول کرتے ہیں
بیعت
ترمیمآپ نے پیر سیّد غلام محی الدین شاہ عرف بابوجی سے شرف بیعت اور خلافت و اجازت کا اعزاز حاصل کیا۔ والد ماجد کی دُعا: آپ خود فرماے ہیں: ’’کہ مجھ پر جو کچھ بھی خدا کا فضل و کرم ہوا، یہ سب قبلہ والد صاحب کی دعاؤں کا ثمرہ ہے‘‘۔ آخری وقت میں جب آپ والد مکرم کی خدمت میں مصروف رہتے تو انھوں نے دعا دیتے ہوئے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تجھے علم نافع دے‘‘۔ آپ کے دو صاحبزادے مظہرالحق اور ظفر الحق زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ دیگر صاحبزادگان کمسن ہیں۔ [3]
وفات
ترمیمآپ کا انتقال 24 اگست 2023ء بروز جمعرات 6 صفر 1445ھ کو 93 سال کی عمر میں ہوا۔
حوالہ جات
ترمیمپیش نظر صفحہ اسلامی شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |