ابو زہرہ مصری
محمد ابو زہرہ مصری (عربی: محمد أبو زهرة) (ولادت: 1898ء – وفات: 1974ء) مصری مفکر، محقق اور مصنف تھے، جو بیسویں صدی میں اسلامی قانون کے ممتاز عالم میں سے ایک ہیں۔[2][3] ابو زہرہ نے امام ابو حنیفہ، امام ملک، امام احمد بن حنبل، امام شافعی اور امام ابن تیمیہ پر کتابیں لکھی ہیں۔[4][5]
ابو زہرہ مصری | |
---|---|
(عربی میں: محمد أبو زهرة) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1898ء مصر |
تاریخ وفات | سنہ 1974ء (75–76 سال)[1] |
شہریت | مصر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم |
پیشہ | استاد جامعہ ، مصنف |
مادری زبان | مصری عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
ملازمت | جامعہ الازہر |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمابو زہرہ 1898ء میں مصر کے شہر الکبری کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ نے جامعہ احمدی، جو مصر کے جنوبی صوبے کے ایک مشہور شہر طنطا میں واقع ہے، سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔ 1916ء میں آپ جامع احمدی سے مدرسہ قضاء شرعی میں منتقل ہو گئے۔ 9 برس کا عرصہ آپ نے اسی مدرسے میں گزارا اور 1925ء میں اسی مدرسہ قضاء شرعی سے شہادۃ عالمیہ کی سند حاصل کی۔اس کے بعد آپ نے 1927ء میں گریجویشن کی ڈگری بھی حاصل کی اور اس کے بعد درس وتدریس سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ مدرسہ قضاء شرعی اور دیگر مدراس میں پڑھانے کے بعد1933ء میں جامع الازھر کے کلیہ اصول دین میں استاد مقرر ہوئے۔ساتھ ہی ساتھ تصنیف و تالیف کا سلسلہ جاری رہا۔ 1934ء میں لا کالج نے بھی آپ کی خدمات حاصل کر لیں اور 1942ء تک آپ دونوں جگہ یعنی لا کالج اور کلیہ اصول دین جامعہ ازھر میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ 1958ء میں آپ ملازمت سے سبکدوش ہوئے اوردیگر علمی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔جمعیتہ الدراسات الاسلامیہ اور انسٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز کی بنیاد رکھنے اور داغ بیل ڈالنے میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 1962ء میں آپ کو مجمع البحوث الاسلامیہ، جامعہ ازھر کا تاحیات ممبر منتخب کر لیا گیا۔ آپ نے کئی ممالک کے سفر کیے اور وہاں عالمی کانفرنسوں میں شرکت کی۔ جنوری 1958ء میں ہونے والی اسلامی کانفرنس لاہور میں شرکت کی۔آپ کی علمی تراث دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ایک شخص اپنی پیشہ وارنہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس قدر تحقیقی اور تصنیفی کام بھی کرسکتا ہے۔ آپ کی کتابوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔تحقیقی مقالات سینکڑوں کی تعداد میں ہیں، خطبات اور اخبارات اورجرائد کے لیے مضامین، ریڈیو اور ٹی۔وی کے لیے تقاریر اس کے علاوہ ہیں۔
ابو زہرہ کا اسلوب ادبی ہے وہ تحقیقی اور علمی کتابیں بھی ادبی پیرائے میں لکھتے ہیں لہٰذا اُن کو پڑھنا اور سمجھنا آسان ہے۔آپ کی کتابوں کے تراجم مختلف زبانوں میں ہوئے۔فقہی شخصیات پر لکھی جانے والی آٹھ کتابیں اردو میں ترجمہ ہوکر قبول عام حاصل کر چکی ہیں۔
تصانیف
ترمیم- نبیوں کی مہر (3 جلدیں)۔
- عظیم معجزہ - قرآن پاک۔
- اسلامی مکاتب کی تاریخ (ایک جلد میں دو حصے)۔
- اسلامی فقہ میں سزا۔
- اسلامی فقہ میں جرم۔
- ذاتی حیثیت۔
- ابو حنیفہ - ان کی زندگی اور عمر - ان کی آراء اور فقہ۔
- مالک - ان کی زندگی اور عمر - ان کی آراء اور فقہ۔
- الشافعی - ان کی زندگی اور عمر - ان کی آراء اور فقہ۔
- ابن حنبل - ان کی زندگی اور عمر - ان کی آراء اور فقہ۔
- امام زید - ان کی زندگی اور دور - ان کی آراء اور فقہ۔
- ابن تیمیہ - ان کی زندگی اور وقت - ان کی آراء اور فقہ۔
- ابن حزم - ان کی زندگی اور عمر - ان کی آراء اور فقہ۔
- امام صادق - ان کی زندگی اور ان کی عمر - ان کی آراء اور فقہ۔
- قانون سازی اور وراثت کی دفعات۔
- علم فقہ۔
- اوقاف میں لیکچرز۔
- عقد نکاح اور اس کے اثرات پر لیکچر۔
- اسلام کی دعوت
- مذہب کا موازنہ۔
- عیسائیت پر لیکچرز۔
- اسلامی معاشرے کی تنظیم۔
- اسلامی معاشرے میں
- اپنے اوپر تسلط۔
- جائداد اور معاہدہ کا نظریہ۔
- بیان بازی (اس کی ابتدا - عربوں کے روشن ترین دور میں اس کی تاریخ)۔
- تنازع کی تاریخ۔
- خاندانی منصوبہ بندی اور پیدائشی کنٹرول۔
- پروبیٹ قانون کی وضاحت۔
- اسلامی اتحاد۔
- اسلام میں بین الاقوامی تعلقات۔
- اسلام میں سماجی یکجہتی۔
- اسلام کے تحت انسانی معاشرہ۔
- الجعفری کے مطابق وراثت
- پھولوں کی تفسیر سورہ نمل کی آیت نمبر 73 تک
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/16491 — بنام: Muhammad Abu Zahra
- ↑ Shoaib A. Ghias (2015)۔ "Defining Shari'a: The Politics of Islamic Judicial Review" (PDF)۔ University of California, Berkeley۔ صفحہ: 75۔ 19 نومبر 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2020
- ↑ اسم المؤلف: محمد أبو زهرةنداء الإيمان، تاريخ الولوج 24 سبتمبر 2013
- ↑ Ali Shehata Abdou Selim (2015)۔ The Concept of Coexistence in Islamic Primary Sources: an Analytical Examination۔ Cambridge Scholars Publishing۔ صفحہ: 156۔ ISBN 978-1-4438-7587-5
- ↑ Ralph H. Salmi, Cesar Adib Majul and George George Kilpatrick Tanham (1998)۔ Islam and Conflict Resolution: Theories and Practices، p. 90. لینہم، میری لینڈ: University Press of America۔ آئی ایس بی این 9780761810964۔