محمد اصغر علی مستالوی
صاحبزادہ پیر محمد اصغرعلی مستالوی نقشبندی آستانہ نقشبندیہ مستال شریف اسلام آباد کے سجادہ نشین ہوئے ہیں۔
سیرت و خصائص
ترمیمیادگار اسلاف نمونهء سلف صالحین علامۃ الدھر پیر طریقت ماہتاب شریعت صاحبزادہ پیر محمد اصغرعلی مستالوی اپنے وقت کے بہترین عالم دین اور شیخ طریقت بزرگ تھے۔ انتہائی سادہ مزاج بناوٹ اورطمع سے پاک تمام زندگی باد خدا میں گزاری اور دین اسلام کی خدمت درس وتدریس اور اپنے اسلاف کے اصولوں پرسختی سے کار بند رہتے ہوئے گزاری۔ تمام عمر خلاف شریعت کوئی کام سرزد نہ ہونے دیا۔ آپ کا زیادہ وقت علما مشائخ اور درویشوں کی صحبت میں گزرتا تھا۔ دنیا اور اہل دنیا سے بیزار رہتے تھے۔ آپ نے اسلاف کے طریقہ پر اپنی اولاد کی بھی تربیت کی تمام زندگی جامع مسجد تالاب پختہ بنی محلہ کے امام وخطیب رہے اور حکمت کوذریعہ روزگار بنائے رکھا۔
بیعت و خلافت
ترمیمآپ اپنے والد محمد عبد العلی مستالوی کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور انہی سے خرقہ خلافت اور اجازت حاصل کی۔
وفات
ترمیمآپ کا وفات مورخہ 9مئی بروز جمعرات 1991ء بوقت عشاء اپنے مکان واقع محلہ امام باڑ انزدمسجد مولوی نادر دین میں ہوا۔ آپ کو مستال شریف ضلع اسلام آباد آپ کے والد کے مزارفیض آ ثار کے قریب دفن کیا گیا۔ آپ کے جانشین جناب پیر مظہر علی مستالوی بڑے اچھے انداز میں آپ کے مشن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تذکرہ اولیائے پوٹھوارصفحہ 119صاحبزادہ مقصود احمد صابری، ہاشمی پبلیکیشنز راولپنڈی