محمد عبد العلی مستالوی

علامہ پیر عبد العلی مستالوی نقشبندی آستانہ نقشبندیہ مستال شریف اسلام آباد کے سجادہ نشین ہوئے ہیں۔

ولادت ترمیم

علامہ محمد عبد العلی مستالوی مستال شریف ضلع اسلام آباد میں خواجہ محمد امین مستالوی کے گھر آپ کی ولادت ہوئی۔

علمی حیثیت ترمیم

واقف رموز حقیقت پیر طریقت رہبر شریعت علامہ زماں اپنے وقت کے بہترین عالم فاضل اورمتقی تھے۔ دور دور سے لوگ فتوی لینے کے لیے آپ کے پاس آتے۔ آپ تفقہ فی الدین کی بدولت مرجع عوام تھے۔ ساری زندگی سیاسی ہنگاموں سے کنارہ کش رہے۔ آپ کا اوڑھنا بچھونا کتا ہیں اور صرف کتابیں تھیں۔ آپ نے فقہ کے موضوع پر ایک بہترین کتب خانہ فراہم کر رکھا تھا۔ جس میں نادر الوجود عمدہ کتابیں موجود ہیں۔ آپ نایاب کتابوں کی نقلیں خود تیار کرتے تھے۔ اللہ تعالی نے فن خوش نویسی سے آپ کو بہرہ ور فرمایا تھا۔

بیعت و خلافت ترمیم

سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں اپنے والد ماجدخواجہ محمد امین مستالوی سے بیعت وصاحب مجاز تھے اور اپنے چچا علامہ خواجہ حبیب اللہ نقشبندی سے بھی تعلق ارادت رکھتے تھے۔ آپ نے مناظر انہ انداز کے چند رسائل یادگار چھوڑے ہیں مگر آپ کا اصل کارنامہ فتاوی مستالیہ ہے جو ابھی تک زیور طبع سے آراستہ نہیں ہوا۔ اگر یہ مجموعہ فتاوی شائع ہو جائے توفقہ حنفی کے موضوع پر ایک اچھا اضافہ ہو گا۔

وفات ترمیم

آپ کا وصال با کمال 25 ربیع الا خر1362ھ بمطابق یکم مئی 1943ء کو ہوا۔ مزار مستال شریف ضلع اسلام آباد میں مرجع خاص و عام ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. تذکرہ اولیائے پوٹھوارصفحہ 118صاحبزادہ مقصود احمد صابری، ہاشمی پبلیکیشنز راولپنڈی