محمد بخش مسلم
مولانا محمد بخش مسلم مبلغ اسلام مجاہد تحریک پاکستان لاہور کی مسلم مسجد کے بانی اور خطیب تھے۔
مولانا محمد بخش مسلم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | محمد بخش |
پیدائش | 22 جمادی الاول 1304ھ 18 فروری 1887ء لاہور |
تاریخ وفات | 18 جمادی الاول 1407ھ بمطابق 12 فروری 1987ء |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
ادبی تحریک | اہلسنت |
مادر علمی | پنجاب یونیورسٹی لاہور |
کارہائے نمایاں | سیاست اور خطابت |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیممحمد بخش مسلم کی ولادت 22 جمادی الاول 1304ھ 18 فروری 1887ء کو چھتہ بازار اندرون لاہور میں ایک متوسط گھرانے میں میاں پیر بخش کے گھر میں ہوئی۔
تعلیم و تربیت
ترمیممیٹرک کا امتحان انھوں نے اسلامیہ ہائی اسکول شیرانوالہ گیٹ سے پاس کیا۔ 1911-12ء میں منشی فاضل کیا۔ اس کے بعد 1918ء میں بی۔ اے کا امتحان پاس کیا۔ اس سال پنجاب یونیورسٹی میں صرف دو مسلمان طالب علم تھے جنھوں نے بی۔ اے پاس کیا۔ دوسرے شیخ محمد دین تھے جو مشہور فلمی رائٹر و ڈائریکٹر ریاض شاہد کے والد گرامی تھے۔
سیاسی کام
ترمیممحمد بخش مسلم بڑے اچھے خطیب تھے قیام پاکستان سے قبل مغربی اور جنوبی ہند سے مدعو کیے جاتے تھے۔ انھوں نے لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ کو مقبول بنائے جانے میں بڑا نمایاں کردار ادا کیا تھا۔1924-25ء میں شدھی کی تحریک زوروں پر تھی، دیو سماج اور ہندو مہاسبھا کے مبلغوں نے کوچہ ڈوگراں لاہور کے چند مسلمانوں کو شدھی کر لیا (ہندوکرلیا) اس سانحہ سے پورا لاہور متاثر ہوا۔ چنانچہ اہل لاہور نے مولانا محمد بخش مسلم سے اپیل کی کہ وہ میدان میں اتریں اور اسلام کی سربلندی کے لیے کچھ کریں۔ ان دنوں بیرون موچی گیٹ ہندوازم اور عیسائیوں کے مبلغ سرعام اپنے مذہب کی حمایت میں درس دیتے تھے۔ چنانچہ آپ بھی بیرون دلی دروازے جا پہنچے۔ انھوں نے اپنی گفتگو میں اسلامی کتب کے علاوہ یورپی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے۔ جس کی وجہ سے پڑھا لکھا طبقہ ان کی تقاریر سے زیادہ متاثر ہوتا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ شدھی ہو جانے والے ہندو نہ صرف دائرہ اسلام میں داخل ہوئے بلکہ سیالکوٹ کا ایک پورا ہندو خاندان ان کے ہاتھ پر مسلمان ہو گیا۔‘‘ [1]
وفات
ترمیممحمد بخش مسلم کی وفات وصال18 جمادی الاول 1407ھ بمطابق 12 فروری 1987ء کو ہوئی مسلم مسجد چوک انار کلی کے جنوب مغربی گوشے میں ایک تہ خانے میں محو خواب ہیں۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ خفتگان خاک لاہور،ص۔498، پروفیسر محمد اسلم
- ↑ لاہور میں مدفون مشاہیرص۔171،ایم آر شاہد