محمد حسین عنقاؔ ستمبر، 1907ء میں مچ، بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کو اردو، فارسی ،عربی ،بلوچی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

آپ نامور سیاست دان، مؤرخ، دانشور ،صحافی ،ادیب اور شاعر تھے۔ آپ نے اردو، فارسی اور بلوچی زبانوں میں شاعری کی۔ آپ غالب اور اقبال کے کلام سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔ غالب اور اقبال کے کام کے اثرات واضح طور پر آپ کی شاعری میں موجود ہیں۔

زندگی

ترمیم

ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1934ء میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ آپ نے اکیس سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

تصانیف

ترمیم
  • توار(مجموعہ اشعار بلوچی)
  • ترجمہ گلستان سعدی
  • رحیل کوہ(مجموعہ اشعار فارسی و اردو)
  • تاریخ بلوچستان

وفات

ترمیم

آپ نے 21 اکتوبر، 1977ء میں سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر وفات پائی۔

نمونہ کلام

ترمیم

؎دیروز وقتی کہ از من جدا شدی

از شدت گریہ چشمانم کور شد

حوالہ جات

ترمیم
  1. بلوچوں میں اردو شاعری کا مستقبل اور امکانات
  2. مقاله:شعور کی علامت عنقاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sangatacademy.net (Error: unknown archive URL)