محمد عبد القدیرحسرت صدیقی
محمد عبد القدیرحسرت صدیقی ایک مفسر، معلم ،مدرس، مصنف، شاعر اورصوفی بزرگ کی حیثیت سے معروف ہیں
نام و نسب
ترمیماصل نام عبدالقدیر صدیقی ، قلمی نام حسرت حیدرآبادی ہے۔ ان کے والد مولوی محمد عبدالقادر صدیقی تھے جو ناظم قضایائے عروب تھے آپ مشہور بزرگ سید محمد عمر حیدرآبادی کے خواہر زادے تھے۔ [1]
ولادت
ترمیممحمد عبدالقدیر صدیقی حسرت کی آپ ولادت 13 اکتوبر 1871ء بمطابق 27 رجب المرجب 1288ھ کو حیدرآباد میں پیدا ہوۓ۔
تعلیم و تربیت
ترمیمابتدائی تعلیم اپنے والدِ بزرگوار مولانا الحاج محمد عبدالقادر صدیقی کے زیر نگرانی مدرسہ دارالعلوم میں پائی اور پنجاب یونیورسٹی سے منشی ، منشی عالم ، منشی فاضل ، مولوی ، مولوی عالم اور مولوی فاضل کے امتحانات بدرجہ اعلیٰ امتیاز سے کامیاب کئے ۔ درسِ نظامیہ کی تکمیل مولانا مولوی سعید اور دوسرے اساتذہ کے پاس کی اور سید محمد تونسی اور مولوی سید عمر صاحب قادری سے سندِ قرات حاصل کی ۔ عربی زبان اور اس کے متعلقہ علوم کی انتہائی تعلیم حبیب ابوبکر بن شہاب سے حاصل کی ۔ مولانا نادر الدین اور مولانا عبدالصمد سے منطق اور فلسفہ پڑھا۔ مولانا الٰہی بخش اور دوسرے اساتذہ سے حدیث کی روایت کی اور متعلقہ علوم پر عبور حاصل کیا ۔ مدرسہ طبیہ میں مولوی منصور علی خاں سے علم طب حاصل کیا ۔ انگریزی میں بھی آپ نے ایک مناسب حد تک تعلیم پائی ۔
علمی مقام
ترمیممحمد عبدالقدیر صدیقی حسرت پروفیسر و صدر شعبہ دینیات جامعہ عثمانیہ سلطنت حیدرآبادآسمان علم کے آفتاب میدان عمل کے بڑے شہسوار تھے حیدرآباد کے مشاہیر علما میں شمار ہوتا ہے ، عربی فارسی اردو تینوں زبانوں پر عبور رکھتے تھے شعر بھی کہتے تھےشاعری میں کلیات حسرت اردو کلام کا مجموعہ ہے متعدد کتابیں یادگار چھوڑیں ہیں جن میں تفسیر قرآن کی تفسیر صدیقی کے نام سے موسوم ہے زیادہ معروف اور مقبول ہیں شمشیر زنی ،گھڑ سواری،تیراکی اور فن سپہ گری میں اپنے زمانے کے بڑے ماہر تھے۔ [2]
بیعت
ترمیمصاحب باطن بھی تھے۔ مرشد پاک حافظ سید شاہ محمد صدیق حسینی قادری کے ساتھ سلسلہ بیعت تھا محبوب اللہ کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں اور عرف عام میں خواجہ میاں حضرت کے نام سے مشہور ہے جو آپ کے ماموں تھے خلافت بھی حاصل تھی۔۔
تصنیفات
ترمیم- مسئلہ عدم نسخ قرآن
- تفسیر صدیقی
- الدین
- حکمت اسلامیہ
- ترجمہ فصوص الحکم
- اصول اسلامی
- معارف العرفان
- التوحید زبان فارسی
- مکاتیب عرفان
- کلیات حسرت
- سود کا مسئلہ
- عمل الفقراء [3]
وفات
ترمیمآپ کی وفات 24 مارچ 1962ء بمطابق 17 شوال 1371ءھ قادری چمن اپنے پیرومرشد کی خانقاہ میں مدفون ہیں۔ بوقت وفات 93 برس کی عمر تھی۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تفسیر صدیقی ،ناشر حسرت اکیڈمی پبلیکیشنز صدیق گلشن بہادر پورہ حیدر آباد
- ↑ حاصلات تفسیر صدیقی ،محمد عبد الاحد صدیقی ،ناشر مکتبہ تعمیر انسانیت غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
- ↑ حقیقت معراج ،محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت ،اویسی بکسٹال پیپلز کالونی گوجرانوالہ
- ↑ "https://sufinama.org/poets/maulana-abdul-qadeer-hasrat/profile?lang=ur" الوسيط
|first1=
يفتقد|last1=
في Authors list (معاونت); روابط خارجية في|title=
(معاونت)