محمد غیور
پاکستانی صحافی۔ بی بی سی اردو سروس کے براڈ کاسٹر۔
محمد غیور صحافت کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے پاکستان میں کیمونسٹ پارٹی کے رکن تھے اور کراچی میں کپڑے کے کارخانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی ٹریڈ یونین منظم کی۔ اس زمانے میں وہ ایک عرصے تک جیل میں بھی رہے۔ ساٹھ کی دہائی میں وہ روزنامہ جنگ راولپنڈی سے وابستہ رہے۔ محمد غیور 1970ء کے عشرے میں پاکستان میں بی بی سی کے ’سٹرنگر‘ نامہ نگار کے طور پر منسلک ہوئے۔ محمد غیور کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد غیور ستر کے عشرے میں لندن میں بی بی سی اردو سروس سے وابستہ ہو گئے۔ تیس سال تک وہ بی بی سی سے منسلک رہے۔ 2 جنوری 2011ء کو لندن میں انتقال ہوا۔