محمد کبیر علی ولی عصر پاسبان مسلک مجددالف ثانی مجدد وقت محمد کبیر علی مجددی چوراہی تاجدار چورہ شریف بر صغیر پاک و ہند کی بہتر 72 سے زائد خانقاہوں کے فیض دہندہ آستانہ عالیہ چورہ شریف ضلع اٹک کے سجادہ نشین ہیں آپ موجودہ دور کے عظیم ولی و مقرب خداتعالی بزرگ ہیں روحانیت کی دنیا کے مشائخ میں آپ قمرالمشائخ کی مثل ہیں اور سب اولیاء میں آپ خوبصورتی کے لحاظ سے یوسف المشائخ کی حیثیت رکھتے ہیں اورتمام صوفیا کرام میں بهی آپ ایک منفرد و اعلی مقام رکھتے ہیں آپ نے عورتوں اور بچیوں کو حجاب 《پردہ》کی ترغیب دینے کے لیے ایک تحریک بهی شروع کی جو چادر اوڑھ تحریک کے نام سے کام کر رہی ہے آپ سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ اور مقرب الہی ولی اللہ ہیں داتا صاحب کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کی صدارت عرصہ 22 سال سے محمد کبیرعلی صاحب ہی کرتے رہے اور اس فریضہ کی تکمیل کی خاطر اندرون و بیرون ملک 83 سے زائد مساجد تعمیر کروائیں آپ ہر سال 12 ربیع الاول کی رات کو شب بیداری کی ایک بہت بڑی تقریب منعقد کرتے تھے

وفات

ترمیم

آپ کی وفات 12 جون 2020ء بروز جمعۃ المبارک ہوئی [1]

حوالہ جات

ترمیم