شاہ محمد یعقوب (وفات-1282ھ) شاہ ولی اللہ دہلوی کے نواسے اور شاہ عبد العزیز دہلوی کے بھانجے تھے۔ درس حدیث، اجازت و اسناد اور علوم دینیہ کی اشاعت کا سلسلہ عمر بھر جاری رکھا۔ اپنے بڑے بھائی شاہ محمد اسحاق کے ساتھ 1258ھ میں مکہ معظمہ ہجرت کیا اور وہیں متتوطن ہو گئے۔ 27 ذیقعدہ 1282ھ کو مکہ میں انتقال کیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابو الحسن علی ندوی: تاریخ دعوت و عزیمت، حصہ پنجم، مجلس تحقیقات و نشریات اسلام، لکھنؤ، صفحہ 380۔