محکمہ شاہرات پنجاب
محکمہ شاہرات پنجاب (پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ)، پاکستان میں صوبائی شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرتا ہے۔ جس کا صدر دفتر لاہور میں ہے۔ اس وقت پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ 38,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
مخفف | PHD |
---|---|
قانونی حیثیت | Active |
ہیڈکوارٹر | لاہور، پاکستان |
دفتری زبان | Urdu Punjabi English |
ویب سائٹ | Punjab Highway Department |
ڈویژن
ترمیمپنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو چار ونگز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہائی وے (نارتھ زون)، ہائی وے (ساؤتھ زون)، ہائی وے (سینٹرل زون) اور ہائی وے (Maintenance & Repair)۔ ہائی وے M&R صوبائی سڑکوں کی معمول اور خصوصی مرمت کو انجام دیتا ہے جبکہ دیگر تین محکمے بحالی، موجودہ سڑکوں کی تعمیر نو، نئی سڑکوں کی تعمیر اور صوبے میں پلوں کی دیکھ بھال اور تعمیر کے ذمہ دار ہیں۔ ہر ونگ کا سربراہ چیف انجینئر ہوتا ہے۔