پاکستان کی قومی شاہراہیں
پاکستان میں موٹر وے سے جدا قومی شاہراہوں (National Highways) کا ایک ملک گیر جال بچھا ہوا ہے۔ ان تمام شاہراہوں کا انتظام مقتدرہ قومی شاہراہ (National Highway Authority) سنبھالتی ہے۔ قومی شاہراہوں کے لیے انگریزی حرف N استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد زیادہ سے زیادہ دو عدد ہوتے ہیں، جیسا N-55۔ تاہم چند قومی شاہراہوں کے نام انگریزی کے حروف S اور E سے بھی شروع ہوتے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی شاہراہ این-5 ہے جو کراچی کو پشاور سے ملاتی ہے، اس شاہراہ کی کل لمبائی 1756 کلومیٹر ہے۔ عام طور پر اسی شاہراہ کو قومی شاہراہ کہا جاتا ہے۔