ضیاء الدین ٹھٹوی

سندھ سے تعلق رکھنے والے اٹھارویں صدی کے محدث، فقیہ

مخدوم ضیاء الدین ٹھٹوی (پیدائش:1091ھ بمطابق 1680ء - وفات:1171ھ) سندھ کے مشہور علمی شہر ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے اٹھارویں صدی کے عظیم محدث، فقیہ اور عالم اسلام کے مشہور محدث اور فقیہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کے استاد تھے۔

مخدوم ضیاء الدین ٹھٹوی
معروفیتمحدث، فقیہ
پیدائش1091ھ بمطابق 1680ء
ٹھٹہ، سندھ (موجودہ پاکستان)
وفات1171ھ بمطابق 1758ء
ٹھٹہ، سندھ (مدفون مکلی قبرستان)
نسلسندھی
عہدمغل دور
شعبۂ زندگیسندھ
مذہباسلام
فقہحنفی
شعبۂ عملفقہ، حدیث

حالات زندگی

ترمیم

مخدوم ضیاء الدین ٹھٹوی 1091ھ بمطابق 1680ء کو ٹھٹہ، سندھ (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1]۔ ان کے والد کا نام ابراہیم اور دادا کا نام ہارون تھا۔ ٹھٹہ کے مشہور عالم مخدوم رحمت اللہ ٹھٹوی (متوفی 1114ھ بمطابق 1702ء) سے تعلیم حاصل کی۔ مخدوم ضیاء الدین نہایت سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔ انھوں نے بہت سے لوگوں کو علمی و روحانی فیض پہنچایا جن میں مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی جیسی فقید المثال شخصیت سرِ فہرست تھیں۔[2]

وفات

ترمیم

مخدوم ضیاء الدین ٹھٹوی 1171ھ بمطابق 1758ء کو اسی (80) سال کی عمر میں ٹھٹہ، سندھ میں انتقال کر گئے۔ وہ ٹھٹہ کے مشہور مکلی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ص 61، مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی:سوانح حیات اور علمی خدمتیں (سندھی)، ڈاکٹر عبد الرسول قادری، سندھی ادبی بورڈ جامشورو، 2006ء
  2. ^ ا ب مخدوم ضیاء الدین ٹھٹوی، ضیائے طیبہ ڈاٹ کام[مردہ ربط]